30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور مسجد کو گیا مگر امام دو رکعت پڑھ چکا تھا دو رکعت سے امام کے ساتھ اس صورت میں زید کی قسم پوری ہوئی یا نہیں؟بینوا توجروا۔
الجواب:
زید کی قسم پوری نہ ہوئی کہ دو رکعت بلکہ تین رکعت پانے والاجماعت کے ساتھ نماز پڑھنے والا نہیں،درمختار میں ہے:
|
وکذامدرك الثلث لایکون مصلیا بجماعۃ علی الاظھر وقال السرخسی للاکثر حکم الکل وضعفہ فی البحر[1]۔ |
جماعت میں تین رکعتیں پانے والا جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے والانہ قرار پائے گا،اظہر قول کے مطابق اور امام سرخسی نے فرمایا:اکثر کا حکم کل والا ہوتا ہے،لیکن اس کو بحر میں ضعیف قرار دیا ہے۔(ت) |
ہاں ثواب جماعت کا قعدہ میں شامل ہونے پر بھی پائے گا وہ جدا بات ہے بلکہ حدیث سے ثابت ہے کہ جو گھر سے بارادہ جماعت چلے اور جماعت ہوچکی اس نے ثواب پالیا فقد وقع اجرہ علی اﷲ(ہاں اجر وثواب اﷲ تعالٰی سے پائے گا۔ت)واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٢٠٣: مسئولہ شیخ عاشق علی خادم مسجد بی بی صاحبہ شہر بریلی ٤جمادی الاول ١٣١٣ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر کسی نے غصہ میں قسم کھالی کہ میں بریلی ہی میں نہ رہوں گا،پھر غصہ دور ہوجانے کے بعد وہ پچھتایا،تو کوئی تدبیر ایسی ہے کہ بریلی میں رہے اور حانث نہ ہو یا سواکفارہ ادا کرنے کے کوئی صورت نہیں۔بینواتوجروا۔
الجواب:
بریلی سے ترك سکونت کرکے نکل جانے کے لئے جس سامان وتدبیر ضروری کی اسے حاجت واقعیہ تھی اگر اس کلمہ کے زبان سے نکلتے ہی اس نے شروع نہ کردی یا اس میں معمولی واقعی کوشش نہ کی یا سامان مہیا ہوجانے پر پھر نکلنے میں ڈھیل کی توحانث ہوگیا اور کفارہ لازم،اب چاہے نکلے یانہ نکلے کفارہ دینا ہوگا اور نکلنا کچھ ضرور نہ رہا،او راگر اسی وقت سے سچے طور پر تدبیر میں مشغول ہے اور اس میں ایسی سستی نہ کی جسے عرف میں ایسے کام میں سستی گنیں تو جب تك سامان مہیا کرنے میں رہے گا حانث نہ ہوگا اگرچہ کچھ دن گزر جائیں،ہاں سامان درست ہوتے ہی نکل جانا ہوگا،ایسی کوئی صورت نہیں کہ باختیارخود بریلی میں رہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع