دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

نہ کیا تو بہ سبب انکار اس کام کے عمروپر قسم عائد ہوتی ہے یانہیں ؟بینواتوجروا۔

الجواب:

کسی کے قسم دلانے سے نہ اس پر قسم عائد ہو نہ اس کام کا کرنا واجب،حدیث میں ہے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:لاتقسم[1]قسم نہ دو۔معلوم ہواکہ دلانے سے ماننا واجب نہیں ہوتا،ہاں اگر حرج نہ ہوتومان لینا مستحب ہے کما نص علیہ الفقھاء الکرام(جیسا کہ اس پر فقہاء کرام نے تصریح فرمائی۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ٢٠١:قرآن مجید کی قسم کھانے سے قسم ہوجاتی ہے یانہیں؟اور اس کا کفارہ کیا ہے؟ اور اگر کسی گناہ کرنے پر قسم کھائی ہوتو اسے توڑے یا کیا کرے؟ اور جوشخص دوسرے کو دھوکا دینے کے لئے قسم کھائے اس کے پورے کرنے کا دل میں ارادہ نہ ہو اس کا کیاحکم ہے؟بینواتوجروا۔

الجواب:

قرآن مجید کی قسم شرعًا قسم ہے،

فی الدرالمختار قال الکمال لایخفی ان الحلف بالقراٰن الاٰن متعارف فیکون یمینا انتہی[2]۔

درمختار میں ہے کہ کمال نے فرمایا کہ مخفی نہ رہے کہ آجکل قرآن پاك کی قسم متعارف ہوچکی ہے لہذا یہ قسم قرار پائیگی اھ(ت)

اسی میں ہے:

الایمان مبنیۃ علی العرف فما تعورف الحلف بہ فیمین وما لافلا انتہی[3]۔

قسموں کی بناء عرف پر ہے،توعرف میں جس چیز کی قسم متعارف ہوجائے وہ قسم قرار پائے گی،اور جو متعارف نہ ہوقسم نہ ہوگی اھ(ت)

اور قسم اگرامر مستقبل پر ہے جس کا کرنا اس کے قبضہ اقتدار میں ہے تو اس کے جھوٹا کرنے میں گناہ ہے اور کفارہ اس کا رافع،بشرطیکہ وہ کسی معصیت پر نہ ہو مثلًا شراب پئے گا یا نماز نہ پڑھے گا کہ اس کا تو جھوٹا کرنا پھر کفارہ دینا واجب ہے

فی الدرالمختار ومنعقدۃ وھی حلفہ علی مستقبل اٰت یمکنہ وفیہ الکفارۃ

درمختارمیں ہے:یمین منعقدہ اور وہ ہوتی ہے کہ آئندہ ممکنہ چیز کے متعلق حلف دیا جائے،اس میں حانث

 


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل مروی از عبداﷲ بن عباس دارالفکر بیروت ١/٢١٩

[2] الدرالمختار کتاب الایمان مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٩١

[3] الدرالمختار کتاب الایمان مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٩١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن