30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امام کی نہ کرنے سے خوف غلبہ شیطان کا ہے نہ معلوم کس گناہ کبیرہ میں مرتکب ہو اس لئے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ضرورۃ اور مصلحۃ اقتداء لازم ہے۔
الجواب:
قرآن عظیم نے شوہر دار عورتوں کو حرام قطعی فرمایا سائل کے گول لفظ شرط مذہب شافعی کو پورا نہیں کرتے،عورتوں کو ہوائے نفس کا اتباع کرنا اور اسے کسی امام دین کے سر رکھنا دین نہیں نہ حنفی اس پر فتوے کا مجاز بلکہ اگرحنفی حاکم شرعی اس پر حکم دے گا قضا نافذ نہ ہوگی،درمختار میں ہے:
|
لایفرق بینھما بعجزہ عنھا ولابعدم ایفائہ حقھا ولو قضی بہ حنفی لم ینفذ١[1]۔ |
حنفی مذہب میں نفقہ سے عاجز ہونے یا بیوی کا حق پورا نہ کرنے پر تفریق نہ ہوگی اگر کسی حنفی نے یہ تفریق کی تو نافذ نہ ہوگی۔(ت) |
چارہ کار حکومت کی طرف رجوع ہے کہ وہ اسے دوباتوں میں سے ایك پر مجبور کرے یا ادائے نفقہ یا طلاق،واﷲ تعالٰی اعلم۔
_________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع