30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لامال لہ قال ابن حجر وھو خلاف المنقول فانہ صرح فی الام بانہ فسخ مادام موسر اوان انقطع خبرہ وتعذر استیفاء النفقۃ من مالہ [1]اھ وفی قرۃ العین بمھمات الدین وشرحھا فتح المعین کلاھما للعلامۃ زین الدین الشافعی تلمیذ الامام ابن حجر المکی رحمھمااﷲتعالٰی(فسخ نکاح من اعسر فلا فسخ)علی المعتمد(بامتناع غیرہ) موسرا او متوسطا من الانفاق حضراوغاب(و)لافسخ(قبل ثبوت اعسارہ) باقرارہ او بینۃ تذکراعسارہ الاٰن ولا تکفی بینۃ ذکرت انہ غاب معسرا٢[2]اھ ملتقطا واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
معلوم نہ ہو اور اس کا مال نہ ہوتو فسخ ہوگا جبکہ ابن حجر نے کہا ہے کہ یہ منقول مذہب کے خلاف ہے کیونکہ امام شافعی نے الام میں تصریح کی ہے کہ غائب شخص جس کی خبر معلوم نہ ہو وہ جب تك امیر ہے اور اس کے مال سے نفقہ پورا کرنا مشکل ہوتو بھی فسخ نہ ہوگا۔علامہ زین الدین شافعی تلمیذ امام ابن حجر مکی رحمہمااﷲتعالٰی کی دونوں کتب،قرۃ العین بمہمات الدین،اور اس کی شرح فتح المعین،میں ہے کہ تنگ دست کانکاح فسخ ہوگا اور معتمد قول کے مطابق کسی ایسے شخص کا جوامیر ہویا متوسط ہو اور وہ نفقہ نہ دے خواہ حاضر ہو یا غائب کانکاح فسخ نہ ہوگا تنگدستی کا ثبوت اس کے ا قرارسے ہوگا یا شہادت سے ہوگا جس میں یہ ذکر ہو کہ اب تنگدست ہے اس میں یہ ذکر کافی نہیں کہ غائب ہوتے وقت وہ تنگدست تھااھ ملتقطا،واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ١٩٨: از ہوڑہ رام کشٹوپور محلہ بانس تلاگھاٹ روڈ مرسلہ محمد حسن رضاخاں صاحب ١٦شعبان المعظم ١٣٣٧ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك عورت پردہ نشین اپنے شوہر کی مطلقہ ہے،بعد عدت عقد ثانی کیا،بعد گزرنے ایك برس میکے آئی اور ذاتی یا زوجی تکلیف کی وجہ سے شوہر ثانی کے یہاں جانا پسند نہیں کرتی ہے اور اس سے خلع چاہتی ہے اور شوہر اولیٰ کی موانست کو پسند کرتی ہے،شوہر ثانی باعث جہالت اور بہکانے دوسروں کے طلاق نہیں دیتا اور نہ کافی طورپر بی بی کا حق ادا کرسکتا ہے اور صورت اوقات بسری عورت کی ذاتی حیثیت کچھ بھی نہیں اور نہ میکے میں فراغت،پردہ بھی فرض ہے اور کھانا کپڑا بھی واجب،پھر ایسے موقعہ میں کیوں اقتداء مسائل حضرت امام شافعی رحمہ اﷲ تعالٰی نہیں ہوسکتی ہے کیونکہ چاروں امام جب کہ برحق ہیں اور اگر اقتداامام شافعی کی کی جائے تو حقیقت اس مسئلہ کی کیا ہے،ایسی حالت میں پیروی دوسرے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع