دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

مانصہ والحاصل ان عند الشافعی اذا اعسر الزوج بالنفقۃ فلھا الفسخ وکذااذاغاب وتعذر تحصیلھا منہ علی مااختارہ کثیرون منھم لکن الاصح المعتمد عندھم ان لافسخ مادام موسراوان انقطع خبرہ وتعذر استیفاء النفقۃ من مالہ کما صرح بہ فی الاُم قال فی التحفۃ(یعنی سیدنا الامام الشافعی رضی اﷲ تعالٰی عنہ) قال(یعنی العلامۃ ابن حجر المکی الشافعی رحمہ اﷲ تعالٰی)بعد نقلہ ذلك فجزم شیخنا(یعنی العلامۃ شیخ الاسلام زکریا الانصاری)فی شرح منھجہ،ان القول بالفسخ فی منقطع خبر لامال لہ حاضر مخالف للمنقول کما علمت [1]الخ وفی کتاب الانوار للامام یوسف ارد بیلی الشافعی رحمہ اﷲ تعالٰی لوامتنع مع القدرۃ اوغاب مع الیسار اوقدرت علی مالہ فلاخیار[2]۔وفیہ ولو جھل حال الغائب من الیسار او الاعسار او شك فی یسارہ فلا خیار لان

 

بالکل باطل ہے جبکہ ردالمحتار میں مذکور کلام سے قبل بھی فرمایا،عبارت یوں ہے،الحاصل امام شافعی کے ہاں جب خاوند تنگدست قرار پائے تو بیوی کو فسخ کے مطالبے کا حق ہوتا ہے اور یونہی اگر خاوند غائب ہو اور اس کے ملنے کی امید نہ ہوتو بھی نفقہ کی ناامیدی پر اکثر شوافع حضرات کے ہاں فسخ مختار ہے لیکن ان کے مذہب میں معتمد علیہ اور اصح یہ ہے کہ اس وقت تك فسخ کا اختیار نہیں جب تك اس کی تنگدستی ثابت نہ ہوجائے اگرچہ غائب ہوکہ اس کی کوئی خبر نہ ہو اور اس کے مال سے بیوی کےلئے نفقہ کی کوئی صورت نہ بن پاتی ہو،جیسا کہ امام شافعی کی کتاب"الام"میں تصریح ہے کہ امام شافعی رحمہ اﷲ تعالٰی نے تحفہ میں فرمایا،علامہ ابن حجر مکی شافعی نے یہ عبارت نقل کرنے کے بعد فرمایا کہ ہمارے شیخ یعنی شیخ الاسلام زکریا انصاری نے اپنی منہج کی شرح میں یہ جزم فرمایا ہے کہ ایسے غائب شخص جس کی کوئی خبر نہ ہو اور اس کا مال بھی موجود نہ ہو،تو فسخ کا فیصلہ منقول کے خلاف ہے جیسا کہ آپ کو معلوم ہوا ہے۔ امام یوسف اردبیلی شافعی کی"کتاب الانوار"میں ہے کہ خاوند قادر ہونے کے باوجود نہ دے،یا امیر ہونے پر وہ غائب ہو،یابیوی اس کے مال سے نفقہ حاصل کرنے پر قادر ہو تو پھر فسخ کا اختیار نہیں ہے،اور اس میں ہے کہ اگر غائب ہو اور اس کی تنگدستی یا تو نگری معلوم نہ ہو یا اس کے حال میں شك ہوتو فسخ کا اختیار نہیں ہوگا، کیونکہ فسخ کا

 


 

 



[1] ردالمحتار باب النفقۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٦٥٦

[2] الانوار

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن