دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

لڑکی بعمر چھ سال موجود ہے اس عورت کے جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو بہت سخت تکلیف ہوتی ہے اور قریب المرگ ہوجاتی ہے،لہذا اب یہ عورت اور اس کی ماں و بھائی وغیرہ کہتے یہں کہ ہم کو جان بچانا فرض ہے،اور یہ عورت اپنے خاوند سے جماع کرنا نہیں چاہتی اور کہتی ہے کہ مجھ کو اپنی جان کا اندیشہ ہے،اس حالت میں اس کے خاوند پر نان نفقہ دینا لازم ہے یانہیں ؟ اور یہ عورت اور اس کی ماں و بھائی کہتے ہیں کہ تم اپنی دوسری شادی کرلو،اس کے خاوند میں اتنی قوت نہیں کہ دو عورتوں کا خرچ برداشت کرسکے کیونکہ یہ بیحد غریب آدمی ہے،لہذا شرع شریف کا جو حکم ہو۔بینواتوجروا۔

الجواب:

عورت اگر مکانِ شوہر میں نہ رہے نفقہ نہ پائے گی،اور اگر یہاں رہے اور جماع پر راضی نہ ہومگر شوہر چاہے تو جماع کرسکے پھر اگرچہ نہ کرے نفقہ پائے گی،مرد اگر دو کا خرچ برداشت نہ کرسکنے کے سبب اسے نکال دے گا اور عورت اس کے یہاں رہنا چاہے گی اور یہ اس سے زبرستی جماع پر قادر ہوگا تو نفقہ آئے گا۔درمختار میں ہے:

لھا النفقۃ لو مرضت وفی منزلھا بقیت ولنفسھا مامنعت لانفقۃ لخارجۃ من بیتہ بغیر حق وھی الناشزۃ حتی تعود قید بالخروج لانھا لو مانعتہ من الوطئ لم تکن ناشزۃ [1]اھ۔

بیوی کےلئے نفقہ کا حق ہوگا وہ بیمار ہو،اور اپنے گھر میں ہو اور اپنے آپ کو سپرد کرنے سے مانع نہ ہو اور خاوند کے گھر سے بلاوجہ باہر رہنے والی کے لئے نفقہ نہیں وہ نافرمان ہوگی تا وقتیکہ واپس آئے،اور ماتن نے خاوند کے گھر سے باہر کی قید ذکر کی،اس لئے کہ اگر خاوند کے گھر میں رہتے ہوئے جماع سے رکاوٹ کرے تو نافرمان نہ ہوگی اھ(ت)

ردالمحتار میں ہے:

قولہ لو مانعتہ قیدہ فی السراج بمنزل الزوج و بقدرتہ علی وطئھا کرھا٢[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

درمختارنے جو کہا کہ جماع سے منع کرے،تو اس کو سراج الوہاج میں،خاوند کے گھر،اور خاوند کو جبرًا اس سے جماع کی قدرت ہو،کے ساتھ مقید کیا ہے(کہ ایسی صورت ہوتو وہ نافرمان نہ کہلائے گی)واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

 


 

 



[1] درمختا ر باب النفقۃ مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٦٧

[2] ردالمحتار باب النفقۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٦٤٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن