دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

مسئلہ١٨٣:          از چتوڑگڑھ محلہ چھیپیاں مسئولہ جمیع مسلمانان گنگرار                     ١٥محرم ١٣٣٩ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك عورت کو شوہر عرصہ آٹھ سال سے ہندوستان چھوڑ کر غیر ملك میں چلاگیا زندہ ہے خیریت کا حال لکھتا رہتا ہے مگر اس کے لئے نہ تو یہاں اس کی جائداد ہے اور نہ اس نے آج تك خرچ کے لئے زوجہ کے پاس روپیہ پیسہ روانہ کیا نہ اس عرصہ میں وہ کبھی آیا اور نہ آئندہ آنے کا قصد رکھتا ہے،زوجہ نے نان نفقہ کے انتظام کے لئے کئی مرتبہ اسے لکھا مجبور ہوکر طلاق چاہی مگر نہ تو نان نفقہ دیتاہے اور نہ طلاق دیتا ہے،اب سنا جاتا ہے کہ عورت پریشان ہوکر نصرانیت اختیار کرنے والی ہے،ایسی صورت میں عورت مذکورہ سے معاملہ مندرجہ سوال میں کسی عالم بامعتبر سے فسخ نکاح کی درخواست کراکے بعدانقضائے عدت فسخ نکاح نکاح جدید کسی دوسرے شخص سے کرادینا جائز ہے یاناجائز،آیا اس کے لئے کوئی صورت ہے شرعی کہ اسے مرتدہ ہونے سے بچائے۔

الجواب:

جس نے مرتدہ ہونے کا قصد کیا وہ اس وقت مرتدہ ہوگئی،بچائی کاہے سے جائے،اور شوہر کی زندگی میں بلاطلاق دوسرے سے نکاح کی کوئی صورت نہیں قال تعالٰی وَّالْمُحْصَنٰتُ مِنَ النِّسَآءِ[1](اﷲ تعالٰی نے فرمایا:نکاح والی عورتیں(حرام ہیں)۔ت)یہاں نہ کوئی حنبلی مذہب کا قاضی ہے نہ کسی حنفی مقلد کو اس مذہب کے خلاف قضا کا اختیار ہے اور اگر کرے گا نافذ نہ ہوگی ایسی تو سیعیں لازم مذہب کرتی ہیں،والتفصیل فی البحرالرائق وردالمحتار وغیرھما من الاسفار(اور اسکی تفصیل بحرالرائق اور ردالمحتار وغیرہما کتب میں ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ١٨٤:         از اکورہا ڈاك خانہ گنگیری ضلع علی گڑھ مسئولہ امداد علی خاں صاحب مدرس اول            ٢٠ محرم ١٣٣٩ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ میری زوجہ وقتِ نکاح بدمزاج معلوم ہوتی تھی بعد میں وہی بدمزاجی بڑھتے بڑھتے فتور عقل ثابت ہوئی،فاتر العقلی کی حالت میں اس سے تین بچے بھی مختلف اوقات میں پیداہوئے اور مرے،اس کے مرض کا علاج مدت مدیر تك حکیموں،دائیوں،ڈاکٹروں،عاملوں کے ذریعہ کرایا گیا اور اپنی حیثیت سے زیادہ صرف کیا مگر کوئی صورت افاقہ کی نہ ہوئی اور مریضہ کے عملوں سے بہت کچھ نقصانات مالی ظہور میں آئے،اس کی حالت فاتر العقلی کے باعث ایسی ہوگئی ہے کہ وہ


 

 



[1] القرآن الکریم ٤/٢٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن