30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وَّ یَرْزُقْہُ مِنْ حَیۡثُ لَا یَحْتَسِبُ ؕ وَ مَنۡ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اللہِ فَہُوَ حَسْبُہٗ ؕ[1] |
اور اسے وہاں سے رزق پہنچائے گا جہاں سے اسے گمان بھی نہ ہوگا،جو اﷲ پر بھروسہ کرے تو اﷲ اسے کافی ہے۔ |
اور فرماتا ہے:
|
وَ مَنۡ یَّـتَّقِ اللہَ یُکَفِّرْ عَنْہُ سَیِّاٰتِہٖ وَ یُعْظِمْ لَہٗۤ اَجْرًا ﴿۵﴾[2] |
جو اﷲ سے ڈرے گا اﷲ اس کا کام آسان کردے گا۔ |
اﷲ سچا اور اس کے وعدے سچے،اور شیطان جھوٹا اور اس کے ڈراوے جھوٹے،اﷲ سے ڈرے اور اس پر بھروسہ کرے،یقینا اﷲ اس کے لئے آسانی کردے گا اور اس کے لئے راہ نکال دے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ١٨٢: از اودے پور میواڑراجپوتانہ محلہ چھاوت واڑی مرسلہ قادر بخش چابك سوار ١٣رمضان ۱٣٣٨ھ
کیا کوئی ایسی تحریر دستاویز کہ جس کو زید نے مسماۃ ہندہ کو دوسری شادی کے وقت بابت انتظام نان نفقہ لکھ دی ہو کیا بعد طلاق ہندہ کااس تحریر سے کسی قسم کا کوئی حق رہتا ہے:
الجواب:
مہر ونفقہ ایام عدت کے سوا اور کوئی حق واجب شرعًا نہیں اور اگر زید نے لکھ دیا ہو کہ عمر بھر تیرانان و نفقہ میرے ذمہ ہے تو یہ ایك وعدہ ہے اسے وفا کرنا چاہئے مگر اس کی بناپر جبرًا مطالبہ نہیں ہوسکتا۔اشباہ میں ہے:لاجبر فـــــ علی الوفاء بالوعد[3] (وعدہ پورا کرنے پر جبر نہیں۔ت) اس کے سوااس تحریر کا حاصل اگر کچھ اور ہوتو بعد ملاحظہ تحریر معلوم ہوسکتا ہے۔واﷲتعالٰی اعلم۔
[1] القرآن الکریم ٦٥/٢و ٣
[2] القرآن الکریم ٦٥/۵
[3] الاشباہ والنظائر کتاب الحظر والاباحۃ ادارۃ القرآن کراچی ٢/١١٠و ٥١١
فـــــ:وفائے وعدہ سے متعلق اشباہ سے جو عبارت مجھے ملی اس کے الفاظ یوں ہیں:وعدہ ان یأتیہ فلم یأتہ لایأثم ولا یلزم الوعد الااذا کان معلقا ___اسی معنیٰ کی عبارت فتاوی ہندیۃ الباب السابع فی اجازۃ المستاجر جلد ٤ص ٤٢٧پر ملاحظہ ہو۔نذیر احمد سعیدی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع