دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

ہمارے عرف سے قریب تر وہ ہے جو امام ملك العلماء نے فرمایا کہ اعلی درجہ مرغ کا گوشت اور سوجی کے پھلکے،اور اوسط گیہوں کی روٹی بکر ی کا گوشت اور ادنی جو کی روٹی۔عقودالدریہ میں ہے:

سئل قاری الھدایۃ اذا طلبت تقدیر النفقۃ لھا ولاولدھادراھم ھل لھا ذلک(اجاب)لایجب بل الواجب علیہ طعام وادام علی الغنی خبز حنطۃ ولحم غدا وعشاء بقدر کفایتھا،والمتوسط خبز و دھن وعلی الفقیر خبز وجبن وخل[1]۔

قاری الہدایہ سے سوال کیاگیا کہ جب بیوی اپنے لئے اور اوالاد کے لئے روزانہ چند درہم کا نفقہ مقرر کرنے کا مطالبہ کرے تو کیا اس کویہ حق ہے،تو انہوں نے جواب میں فرمایا کہ عورت کا یہ مطالبہ پورا کرنا ضروری نہیں بلکہ خاوند پر اگر غنی ہوتو روٹی اور سالن میں صبح و شام گندم کی روٹی اور گوشت بقدر کفایت اور درمیانے حال والا ہوتو اس پردونوں وقت روٹی اور روغن،اور اگر فقیر ہوتو روٹی،پنیر اور سرکہ واجب ہے(ت)

فتح القدیر میں ہے:

وفی الاقضیۃ یفرض الادام ایضا اعلاہ اللحم وادناہ الزیت واوسط اللبن[2]۔

فیصلوں کے بیان میں ہے کہ سالن بھی مقرر کیا جائے جس کا اعلی درجہ گوشت،ادنی درجہ زیتون اور درمیانہ درجہ دودھ ہیے۔(ت)

ردالمحتار میں بدائع سے ہے:

لوکان الرجل مفر طافی الیسار یاکل خبز الحواری ولحم الدجاج والمرأۃ مفرطۃ فی الفقر تأکل فی بیت اھلھا خبز الشعیر یطعمھا خبز الحنطۃ ولحم الشاۃ[3] ۔

اگر خاوند اعلی درجے کا امیر ہے جو سوجی کے پھلکے اور مرغ کا گوشت کھاتا ہے اور عورت انتہائی فقیر ہو جو اپنے گھر میں جو کی روٹی کھاتی ہو،تو یہ خاوند اس کو گندم کی روٹی اور بکری کا گوشت دے۔(ت)

عالمگیریہ میں کافی سے ہے:

ان کانت موسرۃ وھو معسر لھا فوق مایفرض لوکانت معسرۃ فیقال

اگر خاوند فقیر ہوتو امیر بیوی کو وہ خوراك دے جو غریب بیوی کے لئے مقررہ سے زیادہ ہو،اس

 


 

 



[1] عقود الدریۃ فی تنقیح الفتاوی الحامدیۃ باب النفقۃ حاجی عبدالغفار تاجران ارگ بازار قندھار افغانستان ١/٧٤

[2] فتح القدیر باب النفقۃ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ٤/٢٠٠

[3] ردالمحتار باب النفقۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٦٤٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن