30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جب مدیون پر خود اس کے نفقہ میں تنگی نہ کی گئی اوسط کا لحاظ رہا تو دوسرے کے نفقہ واجبہ میں بدرجہ اولی فلیراجع ولیحرر(اس کی طرف رجوع کیا جائے اور چھان بین کی جائے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔اس کے ساتھ عورت کا خود اپنا حال بھی دیکھا جائے گا کہ غنیہ مفرطہ فی الغنا ہے یا فقیرہ یا متوسطۃ الحال۔اگر زن و شودونوں ایك طرح کے ہیں تو اسی طرح کا نفقہ لازم آئے گا اور مختلف ہیں تو دونوں کے حال کے اوسط مثلًا ایك کے اعتبار سے عورت کا نفقہ دس روپے ماہوار ہونا چاہئے اور دوسرے کے لحاظ سے چار روپے تو سات روپے ماہوار واجب کریں گے پھر اگر شوہر فی الحال اس کی ادا پر قادر ہے فبہا ورنہ جس قدر پر قادر ہے دے گا باقی وقت فراخی تك اس پر دین رہے گا۔
|
قال اﷲ تعالٰی لِـیُنۡفِقْ ذُوۡ سَعَۃٍ مِّنۡ سَعَتِہٖؕ وَ مَنۡ قُدِرَ عَلَیۡہِ رِزْقُہٗ فَلْیُنۡفِقْ مِمَّاۤ اٰتٰىہُ اللہُ ؕ لَا یُکَلِّفُ اللہُ نَفْسًا اِلَّا مَاۤ اٰتٰىہَا ؕ سَیَجْعَلُ اللہُ بَعْدَ عُسْرٍ یُّسْرًا ٪﴿۷﴾ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:وسعت والا اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرے اور جس پر خرچہ مقدر کیا گیا ہو وہ اﷲ تعالٰی کے دئے سے خرچ کرے اﷲ تعالٰی کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اسی کے جو اس نے اسے عطا کیا ہے عنقریب اﷲ تعالٰی تنگی کے بعد آسانی فرمائےگا۔(ت) |
درمختار میں ہے:
|
یستحق النفقۃ بقدر حالھما بہ یفتی ویخاطب بقدروسعہ والباقی دین الی المیسرہ٢[2]۔ |
دونوں کے حال کے مطابق وہ نفقہ برداشت کرے گا،اسی پر فتوی دیاجائےگا،اور جتنی توفیق ہو اسی کے مطابق ادائیگی کا حکم ہوگا اور باقی اس کے ذمہ ہوگا اس کو آسانی کے وقت ادا کرے گا۔(ت) |
ردالمحتار وبحرالرائق میں ہے:
|
اتفقوا علی وجوب نفقۃ الموسرین اذا کانا موسرین وعلٰی نفقۃ المعسرین اذاکانا معسرین،وانما الاختلاف فیما اذاکان احدھما موسراوالاٰخر |
فقہاء کرام کا اتفاق ہے کہ اگر دونوں کشادہ حال ہوں تو ا سکے مطابق اور اگر دونوں تنگدست ہوں تو اس کے مطابق نفقہ واجب ہوگا اور اختلاف صرف اس صورت میں ہے جب ایك فراخی والا ہو اور دوسرا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع