30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ١٨٠: از علی گڑھ مدرسۃ العلوم مولوی عبداﷲ صاحب ناظمِ دینیات و نصرت شیر خاں محرر دینیات ١٩ربیع الاول ١٣٣٧ھ
زید کو عرصہ تئیس سال سے پچھتر روپے ماہوار بذیعہ ملازمت کے ملتا ہے اور بجز اس ماہواری تنخواہ کے ااور کسی قسم کی زید کو آمدنی نہیں ہے اور زید کی یہ عادت مستمرہ ہے کہ جو روپیہ ماہواری ملتا ہے وہ سب کا سب اپنی اہلیہ کو دے دیتا ہے،اور زید نے اپنی اہلیہ سے یہ کہہ رکھا ہے کہ جو مقدار شرعی طور سے تمہارے نان نفقہ میں یا میرے ذاتی اخراجات یا میری زوجہ اولیٰ کی اولاد پر اس میں سے خرچ ہوکر جو کچھ پس انداز ہو اس رقم کو تم اپنے مہرمیں محسوب کرتی رہو تاکہ آٹھ دس برس میں تمہارے مہر سے مجھ کو سبکدوش حاصل ہو،اور اس معاملہ پر زید نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے اقربا کو گواہ بھی کرلیا ہے اور زید کی زوجہ کو بھی اس معاہدہ اور معاملہ سے انکار نہیں ہے بلکہ اس وقت تك اقرار ہے لیکن نان نفقہ کی مقدار رقم میں زید اور اس کی زوجہ کا اختلا ف ہے،زید تویہ کہتا ہے کہ میرے پاس بجزاس ملازمت کی آمدنی کے اور کسی قسم کی آمدنی نہیں او میں پانچ ہزار روپے کا قرضدار ہوں جو مہر کا ہے جس کے ادا کرنے کا میں نے ڈول ڈالا ہے،اس صورت میں نان نفقہ کی مقدار رقم ماہواری معسر یعنی تنگدست کی شرعًا ہونی چاہئے،اور زید کی زوجہ رائقہ یہ کہتی ہے کہ تمہارا مشاہرہ بڑامشاہرہ ہے نان و نفقہ کی رقم ماہواری کی مقدار موسر یعنی مالدار کی حیثیت سے مقرر ہونی چاہئے،اب علمائے اسلام عالی مقام سے یہ سوال ہے کہ شرعًا زید کا کہنا مقبول ہے یا زید کی زوجہ رائقہ کا قول شرعًا مقبول ہے؟ اور معسر شخص کو کتنے روپے ماہوار آٹھ سال سابق سے دینے چاہئے؟ اور اس زمانہ میں جو گرانی ہے کَے روپیہ نان و نفقہ کے لگائے جائیں؟ اور یہ بھی عرض کردینا ضرور ہے کہ باہر کے کام مثلًا غلہ یا دال یا پان وغیرہ منگانے کا زید اپنی وجاہت سے کسی نہ کسی سے کرادیتا ہے اور گھر کے کھانا پکانے کا کام جب سے نکاح ہو ازید کی زوجہ یا اس کی والدہ نے اپنے متعلق کررکھا ہے جیسے کہ عمومًا شرفاء کے گھروں میں عرفًا مروّج معمول بہ ہورہاہے،بینواتوجروا۔
الجواب:
یہاں متعداد امور ملحوظ ہوتے ہیں:
(١)مقدار دخل۔
(٢)گرانی وارزانی۔
(٣)حال مقام،مثلًا زیادہ سرد ممالك جاڑے کا سامان درکار ہوتا ہے معتدل میں کم،اور بلحاظ،آب و ہوا غذا میں بھی تفاوت ہوتا ہے۔
(٤)زمانہ موجودہ میں عادتِ بلد جہاں جیسی خوراك وپوشاك معتاد و معہود ہو مثلًا اب عرب خصوصًا مدینہ طیّبہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع