30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شوہر کو رکھنا پڑے گا جبکہ وہ خبط الحواس ہے،کیا اخراجات دونوں عورتوں کے برابر اٹھانا پڑیں گے یانہیں،اور اگر وہ منکوحہ دوسری عورت صاحبِ جائداد ہو وے تب کس حیثیت سے اس کو رکھنا چاہئے اور آیا شوہر کو دونوں عورتیں اپنے ہمراہ رکھنا پڑیں گی یا صرف ایك اور ایك بہ سبب خبط الحواس ہونے کے نہیں رکھنا پڑے گی۔
الجواب:
دوسری شادی کی اجازت ہے مگر عدل فرض ہوگا،دونوں کو برابر رکھنا ہوگا،یہ جائز نہ ہوگا کہ دوسری کے پاس رہے اور پہلی سے اس کی کم عقلی کے باعث جدارہے،دوسری عورت اگر مالدار ہے اور پہلی محتاج ہے تو شوہر اگر مالدار ہے تو دوسری کے لئے مالداروں کا نفقہ واجب ہوگا اور پہلی کےلئے مالداروں اور محتاجوں کے نفقہ کا اوسط،اور اگر شوہر محتاج ہے تو پہلے کے لئے محتاجوں کا نفقہ واجب ہوگا اور دوسری کےلئے اوسط،یہ اوسط اب نہ دے سکا تو جتنا دے سکے دے گا باقی اس پراس دوسری عورت کےلئے قرض رہے گا جب طاقت پائے ادا کرے۔درمختارمیں ہے:
|
النفقۃ تجب للزوجۃ علی زوحھا بقدر حالھما بہ یفتی ویخاطب بقدر وسعہ والباقی دین الی المیسرۃ [1]۔ ملخصًا۔ |
خاوند پر بیوی کا نفقہ دونوں کے حال کے پیش نظر واجب ہوگا،اسی پر فتوی دیاجائے گا،لہذا خاوند سے وصولی اس کی توفیق کے مطابق ہوگی،اگر کچھ باقی رہ جائے تو وہ خاوند کے ذمہ قرض ہوگا جس کی وصولی اس کی بہتر پوزیشن پر کی جائے گی،ملخصًا۔ (ت) |
دونوں عورتوں کے نفقہ میں فرق ہوگا اگر ایك ان میں مالدار اور دوسری محتاج ہے،باقی رات کو رہنے اور لینے دینے وغیرہ اختیاری باتوں میں دونوں کو برابر رکھنا ہوگا اگرچہ ایك کم عقل اور بے سلیقہ ہے۔عالگیری میں ہے:
|
یسوی بین الجدیدۃ والقدیمۃ والبکر والثیت والصحیحۃ والمریضۃ والرتقاء والمجنونۃ التی لا یخاف منھا والحائض والنفساء والحامل والحائل والصغیرۃ التنی یمکن وطؤھا کذافی التبیین[2]۔وھو تعالٰی اعلم۔ |
نئی،پرانی،باکرہ،ثیبہ،تندرست،بیمار،شرمگاہ کی تنگی والی، مجنونہ جس سے ضرر کاخوف نہ ہو،حیض ونفاس والی،حاملہ وغیرہ اور نابالغہ جس سے وطی کی جاسکتی ہو،تمام بیویوں کا حق برابر اس پر ہوگا،جیسا کہ تبیین الحقائق میں ہے۔وھو تعالٰی اعلم(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع