30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہدایہ میں ہے:
|
اذا القاضی للولد والوالدین وذوی الارحام بالنفقۃ فمضت مدہ سقطت الاان یاذن القاضی بالاستدانۃ علیہ[1] |
جب قاضی اولاد،والدین یا ذوی الارحام کے لئے نفقہ کی ادائیگی کا فیصلہ دے تو گزری ہوئی مدت کا نفقہ ساقط ہوجائے گا الایہ کہ قاضی نے اس کے نام پر ان لوگوں کو قرض لے کر خرچ کرنے کا حکم دیا ہوتو ساقط نہ ہوگا۔(ت) |
فتاوی بزازیہ میں ہے:
|
وان انفقت(ای الام)علیہ من مالھا اومن المسئلۃ من الناس لاترجع علی الاب٢[2]۔ |
اگر ماں نے بچے پر اپنا مال خرچ کیا ہویا لوگوں سے مانگ کر خرچ کیا ہوتو اس خرچہ کو بچے کے والد سے وصول نہ کرسکے گی۔(ت) |
ردالمحتار میں ہے:
|
امرت بالاستدانۃ فلم تستدن بل انفقت من مالھا فلا رجوع لھا،لانھا لم تفعل ماامرھا بہ القاضی[3]۔ (ملخصًا) |
اگر قاضی نے عورت کو قرض لے کر خرچ کرنے کا فیصلہ دیاہو تو پھر عورت نے قرض کی بجائے اپنامال خرچ کیاتو اس کی وصولی کا حق اسے نہ ہوگا،کیونکہ اس نے قاضی کے فیصلہ پر عمل نہ کیا۔(ملخصًا)۔(ت) |
اور عدت طلاق چار مہینے دس دن سمجھنا محض جہالت ہے اس کی مدت تین حیض ہے۔واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ١٧٩: از یادسوگنج ضلع ہردوئی(اودھ)مرسلہ سید عنایت حسین گرد اور قانون گو ١٣ذی الحجہ١٣٣٦ھ
زید کی شادی تقریبًا تین سال ہوئے کہ ہوئی،اس وقت تك کوئی اولاد نہیں ہوئی،عورت منکوحہ ناقص العقل یہاں تك کہ ایك آنہ کا حساب نہیں جانتی،تین سو روپے کا زیور گم کرچکی ہے،ناقص العقل ہونے کی وجہ سے اسے گم کردیا،اسے گفتگو کی تمیز نہیں ہے کہ جو اس کاہے اس سے گفتگو کرسکے،وہ کھانا پکانا اور کپڑاسینا بھی نہیں جانتی ہے اور نماز روزے کو بھی نہیں سمجھتی ہے اور نہ اسے یاد ہوتا ہے،اب وہ شخص شادی دوسری ان وجوہات سے کرنا چاہتا ہے،مسئلہ اسلام اجازت دیتا ہے یانہیں،اور اس کو کس صورت سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع