دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

اگرچہ وہ اس کے یہاں نہ رہیں،پھر جو نفقہ نہ باہمی قرارداد سے مقرر ہوا ہو نہ حاکم کے حکم سے اسے اگر ایك مہینہ یا زیادہ کتنے ہی برس گزرجائیں اور اس مدت میں عورت اور اولاد قرض دام سے خواہ کسی طریقہ سے اپنی حاجت نکالتے رہیں یا عورت اپنے مال خواہ قرض یا گداگری سے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالے تن ڈھکے تو ا س مدت کے کسی حبہ کا مطالبہ شوہر سے نہیں ہوسکتا،ہاں اگر بحکم حاکم یا تراضی باہمی قرار داد نفقہ ہولیا تھا کہ مثلًا اتنا ماہوار دینا ٹھہرااور مدتیں گزریں شوہر نے نہ اس کا نفقہ دیا نہ اولاد کا،تو عورت اپنے نفقہ مقرر شدہ کا مطالبہ کرسکتی ہے اور اولادکا نفقہ اگرچہ برضائے باہمی یا بحکم حاکم مقرر ہوا ہو جب وقت گزر گیا ساقط ہوگیا کہ وہ بوجہ حاجت تھا اور مدت گزشتہ کی حاجت نکل چکی اگرچہ کسی طرح نکلی یہاں تك کہ اگر حاکم نے صغیر بچہ کے لئے ماہوار اس کے باپ پر مقرر کیا اور ماں کو حکم دیا کہ اس سے نہ ملے توتو قرض لے کر بچہ پر خرچ کر تو اگر اس نے قرض لے کر خرچ کیا جب تو بوجہ حکم حاکم باپ سے واپس پائےگی اور اگر اپنے پاس سے خر چ کیا تو حبہ لینے کی مستحق نہ ہوگی کہ حاکم نے قرض لے کر خرچ کرنے کو کہا تھا ہو اس نے نہ کیا،درمختارمیں ہے:

لانفقۃ لخارجۃ من بیتہ بغیر حق وھی الناشزۃ حتی تعود[1]۔

خاوند کے گھر سے باہررہنے والی کے لئے نفقہ نہیں ہے وہ واپس آنے تك نافرمان قرار پائے گی۔(ت)

اسی میں ہے:

النفقۃ لا تصیر دینًا الا بالقضاء او الرضاء ای اصطلاحھما علی قدر معین اضافًا اودراہم فقبل ذٰلك لایلزمہ شئی[2]۔

نفقہ اس وقت تك خاوند کے ذمہ قرض نہ ہوگا جب تك قاضی نے یا باہمی رضامندی سے طے نہ کرلیا ہو،یعنی جب تك خاوند بیوی نے باہمی مصالحت سے نفقہ کی مقدارجنس یا نقد متعین نہ کردی ہو،تو اس سے قبل خاوند پر کچھ لازم نہیں ہوگا۔(ت)

تنویر الابصارمیں ہے:

قضی بنفقۃ غیر الزوجۃ ومضت مدّۃ سقطت[3]۔

اگر قاضی نے بیوی کے علاوہ غیر کا نفقہ لازم کیا ہو اور بغیر ادائیگی جو مدت گزرگئی اس مدت کانفقہ ساقط قرار پائے گا۔ (ت)

 


 

 



[1] درمختار با ب النفقۃ  مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٦٧

[2] درمختار با ب النفقۃ  مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٧٠

[3] درمختار شرح تنویرالابصار با ب النفقۃ  مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٧٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن