دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

وان کانت من قبلھا فان کانت بمعصیۃ فلا نفقۃ لھا ولھا السکنی فی جمیع الصور[1]۔

طلاق ہو یافسخ ہو،اور اگر بیوی کی طرف سے فرقت کی کاروائی ہوئی ہو فسخ واجب ہوا تو اگر اسکی کاروائی جرم تھی تو اس کو نفقہ نہیں،تاہم اس کو رہائش تمام صورتوں میں ملے گی۔(ت)

رہا مہر اگر تسلیم کرے کہ شوہر نے اس کی ماں سے پیش از نکاح زنا کیا تھا تو اس صورت میں جو مہر مثلا اس عورت کا ہو اور جو مقرر ہو اہو ان دونوں میں جو کم ہے وہ دینا آئے گا مثلًا مہر مثل ہزارروپے ہے اور دو ہزار بندھے تھے تو ہزاردینے آئیں گے اور مہر مثل دو ہزار ہے اورہزار بندھے تھے توبھی ہزار ہی ہوں گے،

فی التنویر یجب مہر المثل فی نکاح فاسد بالوطئ لابغیرہ ولم یزد علی السمی[2]۔

تنویر میں ہے:فاسد نکاح میں وطئ کے بغیر مہر مثل واجب نہ ہوگا اور یہ مہر مثل،مقررہ مہر سے زائد نہ ہوگا۔(ت)

اور اگر تکذیب کرے تو جو مہر بندھا تھا کامل پائے گی وھی مسئلۃ مااذا کذبتہ فی الاسناد(یہ مسئلہ اس صورت میں ہے جب بیوی خاوند کو جھوٹا قراردے۔ت)واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔

مسئلہ١٧٤:          ٣٠رمضان المبارك ١٣٢٠ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ عورت کو خاوند نے نکال دیا وہ تین برس تك محنت کرکے تن پر وری کرتی رہی بعدہ یہ تصفیہ ہواکہ اگر تومیرے کہنے پر الگ ایك مکان میں رہے جس طرح کہ رہتی ہے(اس لئے کہ اس شخص کے دوسری بی بی ہے)تو میں تجھ کو دس روپیہ ماہوار دیتا رہوں گا،بموجب اس تصفیہ کے خاوند نے دوسال اور کچھ دن تك ماہوار دیا با گیارہ ماہ کچھ دن سے نہ دیا عورت نے نوٹس دیا خاوند نے لے کر رکھ لیا اور کچھ دن بعد عورت کے مکان پر آکر بہت فساد مچایا بعدہ تین طلاقیں دے دیں،اب علمائے دین سے معلوم ہوناچاہئے کہ وہ جو اوس کے ذمے واجب الادا یعنی طلاق سے پیشتر کا نفقہ اس سے لینے کی عورت پر مجاز ہے یانہیں اور مہر بھی اس کے ذمہ واجب الادا ہے یانہیں؟

الجواب:

طلاق سے مہر تمام وکمال واجب الادا ہوگیا اور بیان سوال سے ظاہر یہی ہوتا ہے کہ قصور مرد کا ہے یہی اسے نفقہ دینا نہیں چاہتا تو اس صورت میں نفقہ واجب ہے،درمختار وعلامہ طحطاوی وعلامہ شامی وعلمائے کبار کا فتوی موافق اعتماد وترجیح محقق صاحب بحر الرائق ومحقق شرنبلالی وتصحیح صریح صاحبِ خزانۃ المفتین رحمہم اﷲ تعالٰی


 

 



[1] ردالمحتار باب النفقۃ دارحیاء التراث العربی بیروت ٢/٦٦٩

[2] درمختار باب المہر مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٠١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن