30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بل یفرض لھا النفقۃ علیہ ویأمرھا بالاستدانۃ[1]۔ |
بلکہ قاضی خاوند کے ذمہ بویی کا نفقہ کردے گا اور بیوی کو خاوند کے نام قرض لے کر خرچ کرنے کا فیصلہ دے گا۔(ت) |
درمختار میں ہے:
|
وبعدہ ترجع بما انفقت ولو من مال نفسھا بلا امرقاض[2]۔ |
اس کے بعد بیوی خرچ کیلئے نفقہ کو خاوند سے وصول کرے گی جو بیوی نے خرچ کیا ہو خواہ اس نے پانے ہی مال سے قاضی کے حکم کے بغیر خرچ کیا ہو۔(ت) |
شامیہ میں بدائع سے ہے:
|
یحبس فی نفقۃ الاقارب کالزوجات[3]۔ |
قریبیوں کے نفقہ میں قید کیا جاسکتا ہے جیسا کہ بیویوں کے نفقہ میں قید کیا جاسکتا ہے۔(ت) |
اور اگر شوہر فقیر ہے کہ نفقہ نہیں دے سکتاجب بھی حکم یہی ہے کہ تفریق نہیں اور محتانی معلوم ہوتو قید بھی نہیں بلکہ قاضی نفقہ مقرر کرکے عورت کو قرضًا صرف کرنے کا حکم دے جو کچھ حسب قرار داد قاضی خرچ ہوتا رہے ذمہ شوہر دین ہواکرے گا یہاں تك کہ زمانہ اس کو تونگری کی طرف پلٹالے،اس وقت سب وصول کرلیا جائے مگراگر قاضی دیکھے کہ عورت کواس امید پر قرض نہیں ملتا تو شوہر کو سمجھائے کہ طلاق دے دے،اگر نہ مانے تو قاضی جبکہ نائب مقرر کرنے کا اختیار ہو باختیار خود ورنہ بحکم والی مسلم مقدمہ کسی شافعی المذہب کے سپرد کردے کہ ان کے یہاں جب کہ شوہر کا نفقہ دینے سے عاجز ہو تفریق کرادیتے ہیں وہ فریقین کو بلا کر بعد سماع مقدمہ و ثبوت عجز تفریق کردے،یہ حکم جب قاضی حنفی کے حضور پیش ہواسے نافذ کردے کہ شوہر جب حاضر ہوتو حاکم شافعی کا ایسا حکم ہمارے نزدیك لائق تنفیذ مانا جاتا ہے،یوں عورت اس بلاسے خلاصی پاسکتی ہے۔ درمختار میں ہے:
|
جوزہ الشافعی باعسار الزوج،ولو قضی بہ حنفی لم ینفذ نعم لو امر شافعیافقضی بہ نفذ[4]۔ |
خاوند کے تنگدست ہوجانے پر نفقہ کی وجہ سے تفریق کو امام شافعی نے جائز قرار دیا ہے،اور اگر حنفی قاضی یہ فیصلہ دے تونافذ نہ ہوگا،ہاں حنفی قاضی اگر شافعی قاضی کو فیصلہ دینا سپرد کردے پھر شافعی قاضی فیصلہ دے تو اس کا فیصلہ دے تو اس کافیصلہ نافذ ہوجائے گا۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع