دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

قبل الظہار ابدا بعید،اوقد یقال فائدۃ الاجبار رفع المعصیۃ اھ ای ان الظہار معصیۃ حاملۃ لہ علی الامتناع من حقھا الواجب علیہ دیانۃ فیأمرہ برفعھا لتحل لہ کما یأمر المولی من امرأتہ بقربانھا فی المدۃ اویفرق بینھما لدفع الضرر عنھا اھ [1] مختصرا۔

یہ فرض کرنا کہ ظہار سے قبل خاوند نے ایك مرتبہ بھی جماع نہ کیا ہوتو تب قاضی مجبور کرسکتا ہے،تویہ بعید سی بات ہے،یا جواب میں یوں کہا جائے گا کہ خاوند کو مجبور کرنے کا مقصد خاوند کے جرم کا ازالہ ہے اھ،یعنی ظہار کرنا جرام ہے جو خاوند کو بیوی کے اس حق کی ادائیگی سے روکتا ہے جو دیانۃً ہر خاوند پر واجب ہے تو اس لئے قاضی اس کو جرم کے ازالہ کا حکم دے گا تاکہ بیوی حلال ہوسکے،جیسے مولیٰ اپنے غلام کو ظہارکی مدت میں بیوی سے جماع کرنے یا طلاق دینے کاحکم کرسکتا ہے تاکہ بیوی کی پریشانی دور ہوسکے۔اھ مختصرًا(ت)

اور نفقہ نہ دینے پر اگر ادائے نفقہ پر قادر ہے تو قاضی بقدر مناسب عورت کے لئے نفقہ مقرر کرے گا اور شوہر کو اس کے ادا کا حکم دے گا اگر نہ مانے گا قید کرے گا اور اس مدت میں اس سے نہ پانے کے سبب جو کچھ عورت قرض لے کر خواہ اپنے مال سے اپنے نفقہ میں صرف کرے گی سب شوہر پر دین ہوگا اور اس سے دلایاجائیگا مگر یہاں تفریق کردینے یا طلاق پر جبر کرنے کی صورت نہیں،

اقول: اور وجہ فرق ظاہر ہے جماع ونفقہ دونوں کی طرف عورت محتاج اور ان کے نہ ملنے میں اس کا ضرر،اور دفعِ ضرر جس طرح ممکن ہوواجب،اور طرقِ دفع میں آسان ترکالحاظ لازم کہ طرف ثانی کا بھی اضرار نہ ہو،جماع ایسی چیز ہے کہ غیر شوہر سے اس کا ملنا محال،تو طریق دفع اس میں منحصر کہ شوہر جما ع کرے یا طلاق دے کہ وہ دوسرے سے نکاح کرسکے بخلاف نفقہ کہ یہ حاجت اپنے مال سے خواہ دوسرے سے قرض لے کر بھی مندفع ہوسکتی ہے،عورت کا ضرر یوں دفع ہوگیا کہ حاجت رواہوئی اورجواٹھاوہ بعد فرضِ قاضی شوہر پر قرض رہا تو یہاں طلاق پر مجبور کرنے میں شوہر کا ضرر زائد ہے جس کی طرف عورت سے دفعِ ضرر میں حاجت نہیں۔تنویر میں ہے:

لایفرق بینھما بعجزہ عنھا ولابعدم ایفائہ حقھا ولو موسرا [2]۔اھ مختصرا۔

نفقہ سے عاجز ہوجانے پر اور امیرہوتے ہوئے بھی بیوی کو پورا حق نہ دینے پر قاضی دونوں کی تفریق نہ کرے گا،اھ مختصرًا۔(ت)

ردالمحتار میں ہے:


 

 



[1] تنویرالابصار باب الظہار داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٥٧٦

[2] درمختار باب النفقۃ مطبع مجتبائی  ١/٢٦٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن