30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وکذااذاطالبھا ولم تمتنع او مرضت وفی منزلھا بقیت ولنفسھا ما منعت وعلیہ الفتوی١ [1]اھ ملتقطا،وفی الھندیۃ عن البدائع لھا النفقۃ بعد النقلۃ وقبلھا ایضا اذا طلبت النفقۃ فلم ینقلھا الزوج وھی لاتمنع من النقلۃ لوطالبھا الزوج وانکانت تمنع فلانفقۃ لھا کالصحیحۃ[2] قلت والشرط عدم منعھا لاوجود طلبھا کما حققنافیما علقناہ علی ردالمحتار وھو المصرح فی الفتح عن الخلاصۃ عن الجامع الکبیر والیہ اخر کلام البدائع ایضا یشیر۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
|
اور یونہی اگر وہ منتقل ہونے کا مطالبہ کرے اور بیوی انکار نہ کرے یا بیوی اس وقت بیمار ہو اور اپنے گھر میں اور اپنے آپ کو خاوند کے سپرد کرنے سے مانع نہ ہو تو بیوی کا نفقہ واجب ہے،اسی پر فتوی ہے اھ ملتقطًا۔ اور ہندیہ میں بدائع سے منقول ہے بیوی کیلئے نفقہ واجب ہوگا جب وہ خاوند کے ہاں منتقل ہوجائے،یا قبل منتقل ہونے کے جب عورت نفقہ کا مطالبہ کرے تو خاوند اسے منتقل نہ کرے حالانکہ بیوی منتقل ہونے سے انکاری،نہ اگر خاوند اسے منتقل کرنا چاہے،اور اگر وہ منتقل ہونے سے انکار کرے تو پھر اس کےلئے نفقہ نہیں جیسا کہ صحت مند ہونے کے باوجود منع کرنے پر نفقہ نہیں ہے، قلت(میں کہتا ہوں)شرط یہ ہے کہ عورت انکاری نہ ہو، خاوند کا مطالبہ کرنا شرط نہیں،جیسا کہ ہم نے ردالمحتار کے حاشیہ میں اس کی تحقیق کی ہے اور یہی فتح میں خلاصہ سے بحوالہ جامع کبیر منقول ہے،اور بدائع کا آخری کلام بھی یہی اشارہ دیتا ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ١٦٧: ازمنڈی ہلدوانی ضلع نینی تال سر رشتہ ڈپٹی کمشنری مرسلہ منشی علی الدین احمد ٢٥رمضان المبارك ١٣١٩ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کی عورت ہندہ زید سے سخت دشمنی رکھتی ہے،ایك دفعہ زید کے غیبت میں اناج بیچا،زید نے بہت تھوڑا سامارا کنویں میں کود پڑی،غیرمردوں نے نکالا،باریك کپڑے جوان عمر،پانی میں بھیگ کر بے ستری ہوئی،کنویں سے نکل کر بولی بازار اور سراء میں بیٹھوں گی مگر زید کے گھر نہ جاؤں گی،اس پر وہ غیر آدمی اپنے گھر لے گئے جب زید نوکری سے آیا وہاں سے سوار ہوکر ہندہ کے ماں باپ کے یہاں بھیج دیا،وہاں سے پھر آئی اور یہ عادت رکھی کہ ذراسی تکرار پر دن دوپہر کو سر بازار پیادہ پا آدھ آدھ میل تك کسی کے مکان زیدکو زك دینے اور بدنام کرنے کے لئے چلی جاتی ہے،زید کے لڑکے بالغ ہوگئے ہیں وہ ہر طرح اپنی ماں کے ساتھ ہیں اس سے مل کر زید کا مقابببلہ کرتے ہیں کاٹنے اور داڑی پکڑنے تك نوبت پہنچ گئی ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع