دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

کے باپ نے اسے اپنے یہاں سے نکال دیا،ہندہ اب دو برس سے اپنے باپ کے یہاں ہے نہ تو زید اسے بلاتا ہے اور نہ روٹی کپڑا پہنچاتا ہے نہ طلاق دیتا ہے،اس میں ہندہ کا روٹی کپڑا ذمہ زید کے واجب ہے یا نہیں؟اور زید اس صور ت میں گناہ گار ہے یانہیں؟

الجواب:

جبکہ ہندہ کا اپنے باپ کے یہاں رہنا اس بناء پر ہوکہ اسے زید اور زید کے باپ نے نکال دیا اور زید بلاتا بھی نہیں اور بلائے تو اسے جانے میں انکار بھی نہیں تو بیشك اس کا روٹی کپڑا زید کے ذمہ واجب ہے،

فی الدرالمختار النفقۃ تجب للزوجۃ ولو ھی فی بیت ابیہا اذالم یطالبھا الزوج بالنقلۃ بہ یفتی وکذا اذاطالبھا ولم تمنع [1]اھ ملخصًا۔

درمختار میں ہے:اگرچہ بیوی اپنے والد کے گھر ہو جب خاوند اپنے گھر منتقل ہونے کا مطالبہ نہ کرے تو خاوند پر اس کا نفقہ واجب ہوگا،اسی پر فتوی ہے،اوریونہی اگر خاوند مطالبہ کرے لیکن بیوی انکار نہ کرے تو بھی واجب ہوگا،اھ،ملخصًا(ت)

اور اس تہمت کی وجہ سے اگرچہ وہ واقع میں صحیح ہی ہو نکاح زائل نہیں ہوتا،

ففی الحدیث ان رجلا قال للنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان امرأتی لاتردیدلامس قال ففارقھا قال انی احبھا قال فامسکھا[2]۔اوکما قال صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم .وفی الدرالمختار وغیرہ لایجب علی الزوج تطلیق الفاجرۃ  [3]اھ فکان ذٰلك نصافی بقاء النکاح۔

 

حدیث شریف میں ہے:ایك شخص نے حضور علیہ والصلوٰہ والسلام سے عرض کی کہ میری بیوی چھونے والے کے ہاتھ کو رد نہیں کرتی،توآپ نے فرمایا اس کو علیحدہ کردے۔تواس شخص نے عرض کی مجھے اس سے محبت ہے،تو آپ نے فرمایا:پھر اسے پاس رکھ یا جیسے آپ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد ہے،اور درمختار وغیرہ میں ہے کہ خاوند پر فاجرہ بیوی کو طلاق دینا لازم نہیں ہے اھ،تو یہ عبارت نکاح کے باقی رہنے میں نص ہے(ت)

 


 

 



[1] درمختار باب النفقۃ مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٦٦

[2] سنن ابی داؤد کتاب النکاح آفتاب عالم پریس لاہور ١/٢٨٠،سنن النسائی کتاب النکاح تزویج الزانیۃ نورمحمدکارخانہ تجارت کتب کراچی ٢/٧١،سنن النسائی کتاب الطلاق باب ماجاء فی الخلع نورمحمدکارخانہ تجارت کتب کراچی ٢/١٠٧،ردالمحتار فصل فی المحرمات داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٢٩٢

[3] درمختار فصل فی المحرمات مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن