دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

ردالمحتار میں ہے:

فی البحر اتفقوا علی وجوب نفقۃ الموسرین اذاکانا موسرین وعلی نفقۃ المعسرین اذاکانا معسرین وانما الاختلاف فیما اذاکان احدھما موسرا او الاخر معسرا فعلی المفتی بہ تجب نفقۃ الوسط وھو فوق نفقۃ المعسرۃ ودون نفقۃ الموسرۃ [1]اھ ملخصًا۔

بحر میں ہے:سب کا اتفاق ہے کہ اگر دونوں خوشحال ہیں تو ان کے حال کے مطابق خاوند پر نفقہ واجب ہوگا اور اگر دونوں تنگ دست ہیں تو ان کے حال کے مطابق خاوند پر واجب ہوگا،اور اختلاف صرف اس صورت میں ہے جب دونوں میں سے ایك امیراور دوسرا غریب ہے تو مفتیٰ بہ قول یہ ہے کہ دونوں کے حال کی رعایت پر درمیانہ نفقہ واجب ہوگا،اور وہ یہ کہ خوشحالی سے کم اور تنگ دستی سے زائد ہو،اھ ملخصًا۔(ت)

اسی میں بدائع سے ہے:

حتی لوکان الرجل مفرطا فی الیسار یاکل خبز الحواری ولحم الدجاج والمراۃ مفرطۃ فی الفقرتأکل فی بیت اھلھا خبز الشعیر یطعمھا خبز الحنطۃ ولحم الشاۃ[2]۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم جل مجدہ اتم واحکم۔

اگر خاوند انتہائی خوشحال ہونے کی بناء پر صاف باریك آٹا،مرغ کا گوشت کھاتا ہے اور بیوی انتہائی تنگ دستی کی بناء پر اپنے گھر والوں کے ہاں جو کی روٹی کھاتی ہو تو خاوند اس کو گندم کی روٹی اوربکرے کا گوشت نفقہ کے طور پرکھانے کو دے گا۔

واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم جل مجدہ اتم واحکم۔(ت)

مسئلہ١٥٧:                      از لبکن ضلع بریلی مرسلہ شیخ احمد حسین                        ٢١رجب ١٣٠٨ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہندہ جو ایك قلیل حقیت کی زمیندار تھی بلارضا مندی و اجازت زید اپنے شوہر کے بطور بدکاری عمرو کے ساتھ فرار ہوگئی اور مدت دراز تك عمرو کے ساتھ رہی،پھر واپس آئی،اب زید پر دعوی مہر اور دلا پانے نان نفقہ کا کرتی ہے اس صورت میں وہ مہر و نفقہ پائے گی یانہیں؟اور زید محض نادار ہے مگر زید کا باپ متمول ہے تو دعوٰی ہندہ کا پدرِ زید پر کچھ اثر ہوگا یا نہیں؟اور ہندہ بحالت فراری زید کا حمل رکھتی تھی،بعد وضع حمل اس نابالغ کی پرورش کا زید ذمہ دار ہوگا


 

 



[1] ردالمحتار باب النفقۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٦٤٥

[2] ردالمحتار باب النفقۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٦٤٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن