30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
للوالدین فی کل جمعۃ باذنہ وبدونہ وللمحارم فی کل سنۃ مرۃ باذنہ وبدونہ[1]۔ |
(شرعی اصطلاح جمعہ میں)خاوند کی اجازت ہو یا نہ ہو والدین کی ملاقات کے لئے گھر سے باہر جاسکتی ہے اور اپنے باقی محارم کی ملاقات کے لئے سال میں ایك مرتبہ جاسکتی ہے خاوند کی اجازت ہو یانہ ہو۔(ت) |
اور دوسرے محلہ میں رہنے کی درخواست سے اگر رقیہ بیگم کی یہ مراد ہے کہ شوہر سے جدا رہے اور شوہر اس کے پاس نہ آنے پائے تو اس کا جواب تو ہوچکا کہ قبل ادائے مہر معجل اسے شوہر سے جدائی کا اختیار ہے اور بعد ادا ہر گز نہیں،اور اگر یہ مقصود ہے کہ یہاں شوہر اسے ایذائیں پہنچاتا تکلیفیں دیتا ہے اور کوئی اسے روکنے والا نہیں ہوتا لہذا چاہتی ہے کہ شوہر اسے ایسی جگہ اپنے پاس رکھے جہاں اس کا دستِ تعدی کوتاہ رہے تو بیشك یہ درخواست اس کی ضرور قابل لحاظ ہے حاکم شرع اس معاملہ میں غور فرمائے گا اگر رقیہ بیگم کا یہ بیان صحیح جانے گا اور شوہر کو زجرو منع سے کام چلتا نہ دیکھے گا نہ وہاں ہمسایوں میں کوئی اس قابل پائے گا جو شوہر کو دبائے اور ایذائے زوجہ سے مانع آئے تو ضرور ایسی ہی کوئی امن کی جگہ تجویز کرکے احمد علی کو حکم دے گا کہ رقیہ بیگم کو وہاں رکھے،عالمگیری میں ہے:
|
ان اسکنھا فی منزل لیس معھا احد فشکت الی القاضی ان الزوج یضربھا ویؤذیھا و سألت القاضی ان یأمرہ ان یسکنھا بین قوم صالحین یعرفون احسانہ واساء تہ فان علم القاضی ان الامر کما قالت زجرہ عن ذٰلك و منعہ عن التعدی وان لم یعلم ینظر ان کان جیران ھذہ الدار قوما صالحین اقرھا ھناك ولکن یسأل الجیران عن صنعہ فان ذکر وامثل الذی ذکرت |
اگرخاوند نے بیوی کو ایسے مکان میں رہائش دی جہاں عورت اکیلی ہے تو عورت نے قاضی سے شکایت کی کہ خاوند اسے پیٹتا اور اذیت دیتا ہے،اور قاضی سے درخواست کرتی ہے کہ وہ خاوند کو حکم دے کہ وہ ایسی جگہ اس کو رہائش دے جہاں ارد گرد نیگ لوگ ہوں جو خاوند کی نیکی وبدی معلوم کرسکیں تو اگر قاضی کومعلوم ہو عورت کی شکایت درست ہے تو وہ خاوندکو ڈانٹ کر اس کو زیادتی سے منع کرے اگر قاضی کو معلوم نہ ہوتو وہ معلوم کرے کہ اگر ارد گرد والے نیك لوگ ہیں تو عورت کو وہاں رہنے پر پابند کرے لیکن ساتھ ہی قاضی پڑوسیوں سے خاوند کے سلوك کے متعلق معلومات حاصل کرے اگر پڑوسی،عورت کی شکایت کی تائید کریں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع