30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
یہ اقرار نامہ کوئی چیز نہیں،نہ اس کے سبب رقیہ بیگم اپنے شوہر کا وہ حق جو شرع اس کے لئے ثابت کرے،بعد ثابت ہونے کے ساقط و باطل کرسکتی ہے،شرع مطہر نے شوہر کو حق حبس دیا ہے کہ عورت کو اپنے پاس رکھے،مگر یہاں بات یہ ہے کہ جب سید احمد علی نے ابھی رقیہ بیگم کا مہر معجل ہی پورا ادا نہ کیا ہنوز سید مذکور کو رقیہ بیگم کے حبس کرنے اور اپنے پاس رکھنے کا سرے سے اختیار ہی حاصل نہ ہوا کہ شوہر کو یہ اختیار بعد ادائے مہر معجل حاصل ہوتا ہے بلکہ ہمارے امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے مذہب میں تو اس کے وصول سے پہلے برضائے زوجہ وطی واقع ہونا بھی عورت کو حبس پر مجبور نہیں کرتا،
|
ھذاھو مذہب الامام وعلیہ المتون فعلیہ التعویل کماحققناہ فی کتاب النکاح من فتاوٰنا بتوفیق اﷲ تعالٰی۔ |
امام اعظم رحمہ اﷲ تعالٰی کا یہی مذہب اور اس پر متون وارد اسی پر اعتماد ہے جیسا کہ ہم نے اﷲ تعالٰی کی توفیق سے اپنے فتاوٰی کے کتاب النکاح میں اس کی تحقیق کی ہے۔(ت) |
درمختار میں ہے:
|
لھامنعہ من الوطی ودواعیہ،شرح مجمع،والسفر بھا ولو بعد وطی وخلوۃ رضیتھمالان کل وطأۃ معقود علیھا فتسلیم البعض لایوجب تسلیم الباقی١[1]۔ |
بیوی کو حق حاصل ہوگا کہ وہ خاوند کو جماع اور اس کے دواعی سے روك دے،شرح مجمع۔اور سفر پر ہمراہ لے جانے سے بھی روك سکتی ہے اگرچہ وطی اور خلوت برضا کے بعد چاہے تو بھی روك سکتی ہے،کیونکہ ہر بار کا جماع عقد کا بد ل ہے بعض کو سونپنا کل بدل کا سونپ دینا نہیں بنتا۔(ت) |
ردالمحتار میں ہے:
|
قولہ والسفر الاولی التعبیر بالاخراج کما عبرفی الکنز لیعم الاخراج من بیتھا کما قالہ شارحوہ١[2]ط۔ |
قولہ سفر پر لے جانا،یہ باہر لے جانے کی تعبیر سے بہتر ہے جیسا کہ کنز میں تعبیر کیا گیا ہے کیونکہ باہر لے جانا تو گھر باہر ہمراہ کرنے کوبھی شامل ہے جیسا کہ کنز کے شارحین نے کہا ہے ط۔(ت) |
تو صورتِ مستفسرہ میں جب تك باقی مہر معجل ادا نہ ہوجائے رقیہ بیگم کو اختیار ہے کہ شوہر گھر نہ جائے اسے اپنے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع