دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

مسئلہ١٥١:                        از حسن پور ضلع سارن مسئولہ شاہ حمیدہ احمد                  ٢٨رمضان ١٣٣٩ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے باپ،بی بی اور دس سالہ لڑکی نابالغہ چھوڑکرانتقال کیا،زید کی بی بی نے بعد ایامِ عدت زید کے ایك ایسے بھائی سے عقد ثانی کرلیا جو بعد وفات پدر زید کے اس کے ترکہ وہی وارث جائز ہے اور مکان بھی اس کا بالکل زید کے مکان سے متصل ہے اور زید کے ہرجزوجائداد میں حصہ دار بھی ہے اور لڑکی زید کی آج تك پرورش اور پر داخت میں اپنی ماں کے ہے،ایسی صورت میں حق پرورش و پرداخت وولایت نکاح کا لڑکی کی ماں کو حاصل ہے یا دادا کو باوجود لڑکی ہنوز پرورش وپرداخت میں اپنی ماں کی ہے،بینواتوجروا۔

الجواب:

لڑکی کے نکاح یا اس کے مال کی نگہداشت کا حق تو باپ کے بعد دادا کے سواکسی کو نہ تھا،پاس رکھنے کا حق ماں کو تھا،جب لڑکی نوبرس کی ہوئی وہ بھی ختم ہوگیا اب دادا اسے لے لے گا،ماں یا چچا کسی کو تعرض کا اختیار نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ١٥٢:             از ریاست جاورہ سڑك رتلام دروازہ مرسلہ چھوٹے خاں معرفت سید حسن انسپکٹر   ٢٢جماد ی الآخرہ ١٣٣٨ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ حامد لاولد کو زید صاحبِ اولاد نے اپنی ایك دختر بسبب محبت ویگانگت و ہمدردی ا سلامی لوجہ اﷲ دے کر یہ اختیار دے دیا کہ اب یہ لڑکی تمہاری ہے ہمارا کسی قسم کا اس پر دعوٰی جھگڑا نہیں ہے اس کو بطور اولاد کے تم پرورش کرو اور جہاں چاہو اس کی شادی وغیرہ کردینا ہمیں کوئی تعلق نہیں،چنانچہ حامد نے دس گیارہ سال تك اس دختر کو بطور اولاد خود اپنے پاس رکھ کر اپنے صرفہ سے پرورش کیا اور اب جبکہ دختر ہوشیار ہوئی تو زید نے بباعث طمع یا جو کچھ ہو اپنی طرف اس کو لوٹانا چاہا اور حامد اس کے دینے سے انکاری ہے توایسی صورت میں عندالشرع دختر مذکورہ اس کے والدین کو دلائی جاسکتی ہے یانہیں؟ اور اگر دلائی جاسکتی ہے تو کیا بلاادائے صرفہ پرورش دختر؟

الجواب:

دختر کا ہبہ کردینا باطل ہے نہ وہ باپ کی ملك تھی نہ حامد کی ملك ہوگئی،اور اب کہ بالغہ ہوئی یا قریب ببلوغ پہنچی جب تك شادی نہ ہو ضرور اس کو باپ کے پاس رہنا چاہئے یہاں تك کہ نوبرس کی عمر


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن