دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

وصی وصی یا دادا یعنی پدرِ پدر کا وصی وصی کی تحقیق کریں،مثلًا حاجی کفایت اﷲ نے اگر کریم النساء یا اپنی بہن نجم النساء یا صاحب النساء یا جس کسی شخص کوان بچوں یا اپنی جائداد کی نگہداشت کی وصیت کی ہو نا بالغوں کے مال اسی کو سپرد کئے جائیں گے،یہ تین مقام تلاش و تحقیق کے ہیں،ان میں سے جس میں بعد تلاش بھی کوئی شخص ان شرائط کا نہ ملے تو عالم شہر کی رائے لی جائے گی۔یہ مسئلہ پیلی بھیت کا ہے اور وہاں ان صفاتِ مذکورہ کا کوئی عالم نہیں سوا مولٰنا وصی احمد صاحب محدّث سورتی دامت فیوضھم کے،تو ان کی طرف رجوع لازم اور ان پر واجب کے بعد غور تمام وتحیقاتِ تام جملہ مسائل مذکورہ ومصالح نابالغین و مالہم و ماعلیہم پر نظرع غائر فرماکر جزم واحتیاط کامل سے کام لیں اور ذی رائے دیندار اہلسنت عمائد شہر کو رائے و شوری میں شریك کریں،وباﷲ العصمۃ والتوفیق(اور اﷲ تعالٰی کی امداد سے ہی عصمت اور توفیق ہے۔ت)واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

مسئلہ١٤٧:ایك عورت کا خاوند فوت ہوگیا،بعد انتقال دوماہ اس عورت کے لڑکا پیدا ہوا اور بعد چندے زمانہ عدت گزرنے پر عورت نے نکاح ثانی کرلیا،پرورش اس بچے کی اب تك کہ قریب تین سال کےہوئے وہ عورت کرتی ہے اس بچہ کے دادا نے اس درمیان میں یہ چاہا تھا کہ اس بچہ کی پرورش میں کروں لیکن اس عورت نے نہیں دیا اور کہا کہ بعد ہوشیار ہوجانے کے لے لینا،اب صورتِ مسئولہ یہ ہے کہ اس بچہ کی پرورش اس کی والدہ کب تك کرنے کی مستحق ہے،اگر دادا بچہ کا اس بچہ کو اپنے پاس رکھنے کو لے تو اس کی ماں کو بطریقہ شرعی کچھ خوراك یا نفقہ معین کرنا یا معاوضہ میں دینا چاہئے یانہیں،اور اس زیور میں اس لڑکے کا کچھ حق ہے یانہیں جو اس کی ماں کے پاس ہے،اگر ہے تو کس قدر ہے؟بینواتوجروا۔

الجواب:

عورت نے اگر پسر کے محرم مثلًا حقیقی چچا سے نکاح کیا ہے تو لڑکا سات برس کی عمر تك ماں ہی کے پاس رہے گا اور اس مدت تك عورت اسی کے پالنے پر ماہانہ پائے گی جس کا وجوب لڑکے کے مال میں ہوگا اور لڑکے کا مال نہ رہے تو اس کے دادا پر ہوگا۔

فی الدرالمختار تستحق الحاضنۃ اجرۃ الحضانۃ وھی غیراجرۃ ارضاعہ ونفقتہ کما فی البحر عن السراجیۃ وفی کتب الشافعیۃ مؤنۃ الحضانۃ،

درمختار میں ہے کہ پرورش کرنے والی اجرت کی مستحق ہوگی جو بچے کو دودھ پلانے کی اجرت اور نفقہ ولد کے علاوہ ہوگی، جیسا کہ بحر نے سراجیہ سے نقل کیا ہے اور شافعی حضرات کی کتب میں ہے کہ پرورش کا خرچہ

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن