30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ولیہ فی المال ابوہ ثم وصیہ ثم وصی وصیہ ثم جدہ الصحیح ثم وصیہ ثم وصی وصیہ ثم القاضی[1]۔ |
بچے کے مال کے متعلق والی والد ہوگا پھر والد کا وصی پھر وصی کا وصی پھر حقیقی جد صحیح(جو کسی عورت کے واسطہ کے بغیر ہو) پھر دادے کا وصی پھر اس کے وصی کا وصی اور پھر قاضی ہوگا۔ (ت) |
حدیقہ ندیہ میں ہے:
|
فی العتابی اذااخلاالزمان من سلطان ذی کفایۃ فالامور کلۃ الی العلماء ویلزم الامۃ الرجوع الیھم فاذا عسر جمعہم علی واحد استقل کل قطر باتباع علمائہ فان کثروا فالمتبع اعلمھم[2]۔ |
عتابی میں مذکور ہے کہ جس وقت بااختیار حاکم شرعی نہ پایاجائے تو پھر معاملات علماء کے سپرد قرار پائینگے تو امت پرلازم ہے کہ وہ علماء کی طرف اپنے معاملات میں رجوع کرے،پھر جب سب کا ایك عالم کی طرف رجوع کرنا مشکل ہوتو پھر ہر علاقہ والے اپنے اپنے علاقہ کے علماء کی طرف راجع ہوں،اور اگر علاقہ میں علماء کی کثرت ہوتو پھر سب سے بڑے عالم کی اتباع کریں۔(ت) |
جب یہ مسائل معلوم ہولئے اب صورت مستفسرہ کی طرف چلئے،فضل حق و ضیاء الحق تو حدِ حضانت سے نکل چکے ہیں کہ ان کی عمریں سات سال سے زائد ہیں،انہیں چاہئے تھا کہ عصبات کے سپرد ہوں،عصبہ یہاں سوتیلے بھائی ہیں جنہیں سائل بدچلن بتاتا ہے اور نابالغوں کا بدخواہ و دشمن بھی،اورفی الواقع سوتیلوں میں خصوصًاجہاں جائداد کا قدم درمیان ہو بدخواہی نہ ہونا ہی تعجب ہے،تو لازم ہے کہ ان دونوں بچوں کےلئے کوئی اور عصبہ دیندار معتمد بشرائط مذکورہ تلاش کیاجائے،سائل نے زبانی احمدی بیگم کو ریاض الحق سے بھی چھوٹی بتایا تو یہ دونوں ابھی حضانت طلب ہیں،اﷲجلائی کو سائل مختل الحواس بتاتا ہے اور کریم النساء،حقیقی بہن بچوں کے نامحرم کے نکاح میں ہے یونہی سوتیلی بہنیں بھی،اور ان کا نا معتمد ہونا علاوہ،بچوں کی کوئی خالہ بیان میں نہ آئی،پھوپھیوں کی نسبت بھی مسموع ہوا کہ نامحرموں کے نکاح میں ہیں،اس تقدیر ان کی حضانت بھی بھائیوں کی طرف آتی ہے مگر ان میں وہی موانع ہیں تو اس کےلئے بھی کوئی عصبہ اوروہ نہ ہوتو ذوم رحم تلاش کرنا چاہئے اور احمدی بیگم کے واسطے اس کا محرم بھی درکار،یہ حفاظتِ جان تھی،رہی سپردگی مال اس کے لئے لازم کہ باپ کا وصی یا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع