دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

فی ردالمحتار عن الفتح یجبر الاب علی اخذ الولد بعد استغنائہ عن الام[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اھ ملتقطا،اور ردالمحتار میں فتح سے منقول ہے کہ والد کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ بچے کوماں کی نگرانی سے مستغنی ہوجانے کے بعد اپنی تحویل میں لے لے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ١٤٣: کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے ہندہ کو طلاق دے دی جس کو عرصہ پانچ سال کا ہوا اور اس کا ایك لڑکا تھا وہ بھی تقریبًا پانچ سال کاہوا،اب ہندہ نے نکاح ثانی کرلیا ہے،اور اس لڑکے کی نانی سوتیلی ہے اور خالہ نابالغ ہے اور اس کی دادی اور پر دادی اوردادا اور باپ موجود ہیں اس حالت میں لڑکا مذکور کس کے پاس رہنا چاہئے؟بان کیجئے۔بینواتوجروا

الجواب:

سائل نے بیان کیا کہ عورت نے اجنبی شخص سے نکاح کیا جو اس لڑکے کا کوئی نہیں اور نانی سوتیلی ہے،اور سگی نانی کی ماں بھی نہیں اور دادی حقیقی ہے،پس اس صورت میں ماں کو اس لڑکے کے رکھنے کا کوئی حق نہ رہا،اور سوتیلی نانی کوئی چیز نہیں،لڑکا سات برس کی عمر تك دادی یعنی اپنے باپ کی ماں کے پاس رہے گا پھر باپ لے لے گا۔درمختار میں ہے:

الحاضنۃ یسقط حقھا بنکاح غیر محرم الصغیر۔[2]

پرورش کرنے والی کا حق ساقط ہوجاتا ہے جب وہ بچے کے غیرمحرم سے نکاح کرلے۔(ت)

اسی میں ہے:

ثم بعد الام ان ماتت اوتزوجت باجنبی ام الام وان علت ثم ام الاب [3]اھ مختصرا واﷲ تعالٰی اعلم۔

ماں فوت ہوجائے یا بچے کے اجنبی سے نکاح کرلے تو پھر نانی کو حق ہے خواہ اوپر والی ہو،پھر دادی کو حق ہے اھ مختصرًا۔ واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ١٤٤:کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك مسماۃ نے انتقال کیا اور ایك لڑکا بعمر چھ سات ماہ


 

 



[1] ردالمحتار باب الحضانۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٦٤٠

[2] درمختار باب الحضانۃ مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٦٥

[3] درمختار باب الحضانۃ مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٦٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن