30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اب یہ دیکھنا رہا کہ ان تین وارثوں میں اس طرح کا مالدار کون ہے جس کا ہم نے بیان کیا،اور یہ یاد رکھنا چاہئے کہ عورت اگراپنا کچھ نہ رکھتی ہوتو وہ مرفہ الحال نہ گنی جائے گی اور اس سے نفقہ نہ لیا جائے گا اگرچہ اس کا شوہر ہزاروں کا آدمی ہو والا لزم ایجاب النفقۃ علی الاجنبی کمالایخفی(ورنہ اجنبی پر نفقہ واجب کرنا لازم آئے گا جیسا کہ مخفی نہیں۔ت)پس اگر صورت مستفسرہ میں ان تینوں وارثوں سے صرف ایك ایسا مرفہ الحال ہی باقی ہے تو ان دونوں بچوں کا نفقہ صرف اس ایك پر واجب ہوگا خواہ ماں ہو یا بہن یا چچا،اور اگر صرف دو ماں اور بہن مالدار ہیں چچا نہیں تو جس قدر ان بچوں کے کھانے پہننے میں صرف ہونا سمجھا جائے اس کے پانچ حصے کریں دو٢ حصے ماں سے لئے جائیں اور تین حصے بہن سے،مثلًا سوار وپے مہینے کا خرچ سمجھیں تو ٨/ماں دے اور ١٢/بہن،اور اگر چچا مالدار ہیں بہن نہیں تو تین حصے کریں دو تہائی ماں سے لیں ایك تہائی چچا سے،اور اگر بہن،چچا مالدار ہیں ماں نہیں تو چار سہام کریں ایك چوتھائی چچا دے تین حصے بہن،اور اگر تینوں مالدار تو چھ سہام کریں دو حصے ماں دے،تین حصے بہن،ایك حصہ چچا،
|
وذٰلك لما عرفت ان النفقۃ بقدر الارث وقد قال فی الھندیۃ الاصل فی ھذا ان کل من کان یحرز جمیع المیراث وھو معسر یجعل کالمیت واذا جعل کالمیت کانت النفقۃ علی الباقیین علی قدر مواریثھم وکل من کان یحرز بعض المیراث لایجعل کالمیت فکانت النفقۃ علی قدر مواریث من کان یرث معہ [1]الخ ومثلہ فی الدرالمختار وغیرہ وقد علمت انہ لیس ھٰھنا احد من الثلثۃ یحجب الباقیین ویحرز کل |
یہ اس لئے کہ جس کو آپ نے جان لیا کہ نفقہ بقدر وراثت لازم ہوتا ہے،اور ہندہ میں کہا ہے اس میں ضابطہ یہ ہے کہ جو شخص تمام وراثت حاصل کرنے کا حق رکھتا ہو جب وہ تنگدست ہو تو اس کو مردہ(کالعدم)قرار دیا جاتا ہے اور جب وہ کالعدم قرار پائے گا تو پھر نفقہ باقی ورثاء پر بقدر وراثت واجب ہوگا اور وہ وارث یہ تمام وراثت کو حاصل نہیں کرتا بلکہ وراثت کا کچھ حصہ پاتا ہے تو اس کو تنگدستی پر مردہ (کالعدم) نہیں قرار دیا جاتا لہذا اس کی موجودگی میں اس کے ساتھ جو لوگ وراثت میں حصہ دار ہوتے ہوں ان پر حصہ کے مطابق نفقہ لازم ہوگا الخ،اور اسی طرح درمختار وغیرہ میں مذکور ہے،اور آپ معلوم کرچکے ہیں کہ یہاں تینوں میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو دوسرے ورثاء کو محروم |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع