دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

پانچویں درجہ میں ہے،

کما یظھر من الدرالمختار وردالمحتار،واﷲ تعالٰی اعلم۔

جیسا کہ درمختار اور ردالمحتار سے ظاہر ہورہاہے واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ١٤٠:کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے ایك زوجہ اور لڑکا اور ایك لڑکی نابالغ اور ایك بیٹی بالغہ منکوحہ اور ایك بھائی چھوڑ کر انتقال کیا زوجہ نے کہ ان بچوں کی ماں ہے ایك اجنبی آدمی سے نکاح کرلیا،لڑکا چار برس کا ہے اورلڑکی آٹھ کی،اس کی ماں اس کا نکاح ایك جگہ کیا چاہتی ہے،چچا وہاں راضی نہیں بلکہ اپنے بھیتیجے سے نکاح کرنا چاہتا ہے،اس صورت میں ان نابالغوں کے نکاح کا اختیار ماں کو یا چچاکو ہے،اور ان کو رکھنے کا اختیار کسے ہے،نابالغوں کی دادی کوئی نہیں،خالہ اور دو۲ پھوپھیاں ہیں،اور پھوپھیاں انہیں اپنے پاس رکھنے پر راضی نہیں،اور نابالغوں کا کچھ مال نہیں،تو ان کا کھلانا بلانا کس کے ذمہ ہے؟بینواتوجروا

الجواب:

صورت مستفسرہ میں نابالغوں کے نکاح کا اختیار ان کے چچا کے سوا کسی کو نہیں،اسکے ہوتے ہوئے ماں کا نکاح میں کچھ دخل نہیں،اور جبکہ وہ ایك اجنبی شخص سے نکاح کرچکی تو اسے بچوں کے رکھنے کا بھی اختیار نہیں،بلکہ لڑکا سات برس کی عمر تك اور لڑکی جوانی تك اپنی بہن کے پاس رہیں،اور وہ نہ رکھے تو خالہ کے پاس،اور وہ بھی قبول نہ کرے تو پھوپھیوں کے پاس،

فی الدرالمختار الحضانۃ للام الا ان تکون فاجرۃ او متزوجۃ بغیر محرم الصغیرثم بعد الام بان ماتت اولم تقبل اوتزوجت باجنبی ام الام،ثم ام الاب، ثم الاخت ثم الخالات ثم العمات اھ [1]ملخصا۔

درمختار میں ہے:ماں اگر فاجر ہ یا بچے کے غیر محرم سے نکاح والی نہ توو ہی پرورش کا حق رکھتی ہے،پھر ماں اگر فوت ہوجائے یا بچے کو قبول نہ کرے یابچے کے اجنبی سے نکاح کرلے تو اس کے بعد نانی پھر دادی پھر بہن پھر،خالات،پھر پھوپھیوں کو حق حضانت ہے اھ ملخصًا(ت)

ردالمحتار میں ہے:


 

 



[1] درمختار باب الحضانۃ مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٦٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن