30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خالہ زاد یا پھوپھی زاد بہنوں یا ان کی اولاد یا ممانی کےلئے کوئی حقِ حضانت نہیں جیسے خود صغیر صغیرہ کی خالہ زاد ماموں زاد پھوپھی زاد چچا زادبہنیں کہ یہ محارم سے خارج ہیں۔درمختار میں ہے:
|
لاحق لولد عم وعمّۃ وخالۃ لعدم المحرمیۃ١[1]۔ |
چچازاد،پھوپھی زاداور خالہ زادکو بچے کا حق پرورش نہیں ہے کیونکہ یہ محارم نہیں ہیں(ت) |
پھر محارم میں پہلے مستحق عورتیں ہیں بشرطیکہ معاذاﷲ مرتدہ یا بدکار یا بے اطمینان یا کسی ایسے شخص کے نکاح میں نہ ہوں جس اس بچہ کا محرم نہیں،بے اطمینانی کی یہ صورت کہ بچہ کوبے حفاظت چھوڑ کر باہر چلی جایا کرتی ہو،ایسی بے پرورائی ماں بھی کرے تو بچے اس سے بھی لے لئے جائیں گے، درمختار میں ہے:
|
الحضانۃ للام الاان تکون مرتدۃ او فاجرۃ او غیرما مونۃ بان تخرج کل وقت و تترك الولد ضائعا او متزوجۃ بغیر محرم الصغیر [2] الخ ملخصًا۔ |
پرورش کا حق ماں کو ہے مگرجب ہو مرتدہ یا فاجرہ یاغیر محتاط ہو کہ ہر وقت بچے کو چھوڑ کر باہر چلی جاتی ہو یا اس نے بچے کے غیر محرم اجنبی سے نکاح کرلیا ہو الخ ملخصًا(ت) |
عورتوں سب سے مقدم ۱ماں ہے،پھر ۲سگی نانی،پھر اس کی ۳ماں،پھر ۴سگی دادی،پھراس کی ۵ماں،پھر۶اس کی بہن،پھر مادری ۷بہن(یعنی جو اس بچے سے ماں میں شریك اور باپ میں جدا ہو)پھر روایت متون میں ۸سوتیلی بہن،پھر۹ سگی بھانجی،پھر۱۰ مادری،(یعنی مادری بہن کی)بیٹی،پھر ۱۱سگی خالہ،پھر ۱۲مادری خالہ،پھر ۱۳سوتیلی خالہ،پھر ۱۴سگی بھانجی،پھر۱۵سوتیلی بھانجی، پھر۱۶سگی بھتیجی ،پھر۱۷ سوتیلی،پھر۱۸ سگی پھوپھی،پھر۱۹ مادری،پھر ۲۰سوتیلی،پھر ۲۱ماں کی سگی خالہ،۲۲پھر مادری،پھر ۲۳سوتیلی، پھر ۲۴باپ کی سگی خالہ،پھر ۲۵مادری، پھر ۲۶سوتیلی،پھر ۲۷ماں کی سگی پھوپھی،۲۸پھر مادری،۲۹پھر سوتیلی،۳۰پھر باپ کی سگی پھوپھی،۳۱پھر مادری،۳۲پھر سوتیلی،یہ بتیس ٣٢ عورتیں ہیں جب ان سے کوئی نہ ہو یابوجوہ مذکورہ مستحق نہ رہے تو حقِ حضانت عصبات ذکور کی طرف منتقل ہوگا جن میں سب سے مقدم باپ ہے،پھر دادا،پھر سگا بھائی،پھر سوتیلا،پھر سگا بھتیجا،پھر سوتیلا، پھر سگا چچا،پھر سوتیلا،۔ان میں سے کسی کے ہوتے نانا ماموں وغیرہما ذوی الارحام کو استحقاق نہیں تو خود باپ کے سامنے کب مستحق ہوسکتے ہیں،درمختار میں ہے:
|
ثم بعد الام۱ ام الام وان علت،ثم ۲ام الاب وان |
ماں کے بعد ۱نانی اوپر تک،پھر ۲دادی اوپر تک،پھر |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع