دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

وتعالٰی اعلم بالصواب والیہ المرجع والماٰب۔

کاوصی الخ،واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم بالصواب والیہ المرجع والمآب۔(ت)

مسئلہ١٣٧:          ٢٠ربیع الآخر شریف١٣١٠ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے والدین اور ایك زوجہ اور ایك شیر خوار لڑکا چھوڑکر انتقال کیا،لڑکے کی نانی پہلے فوت ہوچکی ہے،اس صوت میں اگر لڑکے کی ماں کسی اجنبی سے نکاح کرے تو لڑکا کس کے پاس رہے گا؟بینواتوجروا

الجواب:

اگر ماں کسی ایسے شخص سے نکاح کرلے جو لڑکے کا محرم نسبی مثل چچا وغیرہ کے نہ ہوتو لڑکا ماں سے لے لیا جائے گا اور جبکہ نانی نہیں ہے تو سات٧ برس کی عمر تك دادی کے پاس رہے گا پھر دادا رکھے گا۔

فی الدرثم بعد الام بان ماتت اولم تقبلاو اسقطت حقھا او تزوجت باجنبی ام الام وان علت عند عدم اھلیۃ القربی،ثم ام الاب وان علت بالشرط المذکور[1] الخ وفیہ والحاضنۃ اما او غیرھا احق بہ ای بالغلام حتی یستغنی عن النساء وقدربسبع،وبہ یفتی [2]اھ وفی ردالمحتار عن شرح المجمع و اذا استغنی الغلام عن الخدمۃ اجبر الاب اوالوصی او الولی علی اخذہ لانہ اقدر علی تادیبہ وتعلیمہ اھ وفی الخلاصۃ وغیرہا واذا استغنی الغلام فالعصبۃ اولی یقدم الاقرب فالاقرب٣[3]اھ ملخصًا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

درمختار میں ہے کہ مان فوت ہوجائے یا بچے کو قبول نہ کرے یا اپناحق حضانت ساقط کردے یا بچے کے کسی اجنبی سے نکاح کرلے تو پھر ماں کے بعد نانی کو پرورش کا حق ہے اگرچہ اوپر تك جب کوئی قریبی عورت پرورش کا حق نہ رکھتی ہو پھر دادی کو اوپر تك بشرطیکہ اس سے کوئی قریبی عورت نہ ہو الخ،اسی میں ہے پرورش کرنے والی ماں ہو یا کوئی اور،تو ان کو لڑکے کے متعلق یہ حق اس وقت تك ہے جب تك لڑکا عورتوں کی نگرانی سے مستغنی نہ ہوجائے،جس کی مدت کا اندازہ سات سال کی عمر ہے،اور اسی پر فتوٰی دیا جائے گا اھ،اس پر ردالمحتار میں شرح المجمع سے منقول ہے کہ جب لڑکا عورتوں کی خدمت سے مستغنی ہوجائے تو باپ یا اس کے وصی یا ولی کو مجبور کی جائے گا کہ وہ لڑکے حاصل کرے کیونکہ اس کے بعد یہ لوگ عورتوں کی بنسبت لڑکے کی تعلیم و

 


 

 



[1] درمختار باب الحضانۃ مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٦٤

[2] درمختار باب الحضانۃ مطبع مجتبائی دہلی ٢/٢٦٥

[3] ردالمحتار باب الحضانۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٦٤٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن