دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

کوئی مدت مقرر نہیں،ر سول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

الولد للفراش وللعاھرالحجر[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

بچہ نکاح والے کا ہے اور زانی محروم ہے(ت)

واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ١٣٤:                      از مارہرہ مطہرہ باغ پختہ مرسلہ سیدعبدالجلیل صاحب                    ٢١شعبان ١٣٠٩ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کا عقد ہندہ سے واقع ہوا،مگر بموجب رواجِ ہندوستان رسمِ رخصت عروس عمل میں نہ آئی اور زید وہندہ دونوں بالغ تھے اور ایك ہی مکان میں سکونت پذیر تھے اور اس مکان میں غیرمردوں کا بھی گزرتھا اہل کفومیں سے نامحرم لوگ آتے جاتے تھے،یکایك ہندہ کو حمل رہ گیا،اس نے اس کو پوشیدہ رکھا یہاں تك کہ وضعِ حمل قریب آگیا،جب لڑکا پیداہوا تو لوگوں کو نہایت تعجب آیا،الغرض مولود تو اسی دم مرگیا اور ہندہ سے مستورات نے بطورِ خود دریافت کیا کہ یہ حمل کس کاہے،ہندہ نے اپنے اعزّہ میں سے ایك شخص کا نام لیا اور اس قضیہ کو عرصہ قریب چار سال کے گزرگیا،پس شوہر اس کا بسبب اس فعل شنیع کے اس سے ناراض ہے،ہندہ کو اپنے عقد میں رکھنا نہیں چاہتا،بظاہر زن وشو میں مقاربت و مواصلت واقع نہ ہوئی،مگر پوشیدہ طور پر ممکن ہے کہ وہ حمل زید کا ہو،چونکہ رسم رخصت عمل میں نہ آئی تھی شایدبوجہ لحاظ وشرم غیرکانام ظاہرکردیا ہو اور زید کا نام نہ لیا ہو۔اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید سے ہندہ کو طلاق دلوائی جائے تو عدت ہندہ کی کَے ماہ کی ہوگی؟اور درباب مہر کے بھی ارشاد ہو کہ بذمہ زید کس قدر واجب ہے؟بینواتوجروا۔

الجواب:

صورت مستفسرہ میں اگرچہ دنیوی خیالات کو بہت وسعت ہے،اہلِ بدگمانی کے نزدیك ناراضی زید جدا خبر دے رہی ہے کہ اپنا ہوتا تو وہ خود جانتا،اور ہندہ کا دوسرے کی طرف نسبت کرنا جدا۔پھر اسے یوں بنانا کہ بوجہ عدم رخصت شرم دنیا کے سبب شوہر کا نام نہ لیابہت پوچ عذر ہے،آخر قبل رخصت جماع حلال ہونا اہلِ دنیا کے نزدیك زنا سے زیادہ شرم کی بات نہیں،یہ خیالات بدگمانیوں کو بہت تائید دیں گے،مگر حاشا شرع مطہر انہیں اصلًا مقبول نہیں فرماتی اور قطعًا حکم دیتی ہے کہ لڑکا شوہر ہی کا تھا، حضور پُر نور سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:الولد للفراش وللعاھرالحجر[2] (بچہ نکاح والے کا ہے اور زانی محروم ہے۔ت)


 

 



[1] صحیح بخاری باب الولدللفراش الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٩٩٩

[2] صحیح بخاری باب الولدللفراش الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٩٩٩،مسند احمد بن حنبل دارالفکر بیروت ٢/٤٠٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن