دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

یثبت النسب[1]۔

ثابت ہوجاتا ہے۔(ت)

معراج الدرایہ پھر نہرالفائق پھر ردالمحتار میں ہے:

الصحیح انھا شبھۃ عقد لانہ روی عن محمد انہ قال سقوط الحد عنہ لشبھۃ حکمیۃ فیثبت النسب و ھکذا ذکر فی المنیۃ[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

صحیح یہ ہے کہ یہ شبہہ نکاح ہے کیونکہ امام محمد رحمہ اﷲ تعالٰی سے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ اس سے حد کا سقوط حکمی شبہہ کی بناء پر ہے،لہٰذا نسب ثابت ہوگا،منیہ میں یونہی ذکر کیا ہے۔

مسئلہ١٣٢:                       از اندور رانی پورہ مسئولہ واحد ملا                  ١٥محرم الحرام ١٣٣٩ھ

کیافرماتے ہیں علمائے کرام وفضلائے عظام اس مسئلہ میں کہ زید فوت ہوگیا ہے،ہندہ نے ساتویں ماہ عقد کیا بکر کے ساتھ،اور ہندہ کو پانچ چھ ماہ کا حمل تھا،بروقتِ نکاح ہندہ نے حمل کو ظاہر نہ کیا،بعد عقد ایك ماہ کے ہندہ اور بکر میں جھگڑا ہوا کہ حمل کس کا ہے،بکر کہتا ہے میرا حمل ہے اور ہندہ کہتی ہے تیرا نہیں ہے،تو یہ نکاح جائز ہے یانہیں؟اور یہ حمل کس کا قائم ہوگا؟بینوا توجروا

الجواب:

اگر موتِ شوہر اول سے دوسال کے بعد بچہ پیدا ہوتو شوہر دوم کا ہے اور نکاح صحیح ہے اور دو سال سے کم میں پیدا ہوتو لڑکا پہلے شوہر کا ہے اور اس دوسرے کا نکاح باطل،کما یظہر مما لخصناہ علی ھامش ردالمحتار(جیسا کہ یہ اس سے ظاہر ہے جو ردالمحتار پر حاشیہ میں ہم نے اس کی تلخیص کی ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ١٣٣:                      ازکریلی ضلع بریلی مسئولہ                          ٧رجب ١٣٣٩ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مدت حمل کی زائد سے زائد کَے برس ہے؟اور کم سے کم کتنے سال ہیں؟بینوا توجروا

الجواب:

کم سے کم چھ مہینے اور زیادہ سے زیادہ دوسال کامل بے کم و بیش،مگر عورت جس کا شوہر زندہ ہواگرچہ کتنے ہی برسوں سے اس سے کتنا ہی دور ہو،اس کی اولاد شوہر ہی کی اولاد قرار پائے گی،اس کے لئے دس بیس پچاس سال


 

 



[1] درمختار باب الوطء یوجب الحدوالذی لایوجبہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٣١٩

[2] ردالمحتار باب الوطی الذی یوجب الحد والذی لایوجب داراحیاء التراث العربی بیروت ٣/١٥٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن