دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

ان جاءت بہ لاکثر من سنتین منذطلقھا الاول اومات ولاقل من ستۃ اشھر منذتزوجھا الثانی لم یکن للاول ولاللثانی وھل یجوز نکاح الثانی فی قول ابی حنیفۃ ومحمد جائزاھ[1]۔وتأمل فی ھذا الجواز فی رد المحتار فراجعہ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

پہلے خاوند کی موت یا طلاق کے بعد دوسال سے زائد عرصہ پر عورت نے بچے کو جنم دیا ہو یا دوسرے نکاح سے چھ ماہ کے اندر جنم دیا ہو تو اس بچے کا نسب نہ پہلے سے ہوگا نہ دوسرے سے۔اور کیا اس صورت میں دوسرا نکاح صحیح پائے گا،تو امام ابوحنیفہ اور امام محمد رحمہما اﷲ تعالٰی کے نزدیك جائز قرار پائے گااھ،ردالمحتار میں اس جواز پر تأمل کیا ہے،اس کی طرف رجوع کرو۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ١٢٩تا۱۳۰:    از گوپندگڑھ ضلع اجمیر شریف مسجد خورد مرسلہ فیض محمد صاحب امام مسجد      ١٨شوال١٣٣٨ھ

کیافر ماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ:

(١)ایك شخص ایك عورت کو فرار کرکے لے گیا،عورت کاخاوند زندہ ہے،وہ عورت مرگئی اور وہ شخص واپس چلاآیا،ا س عورت کے ایك لڑکا اور ایك لڑکی پیداہوئی،اب ان بچوں اور اس شخص کے واسطے کیا حکم ہے،اس کے ساتھ مصافحہ اور کھانا کھانا کیسا ہے؟

(٢)ایك شخص نے اپنی ساس سے زنا کیا اور حمل رہا،لڑکی ہوئی اور پھر شادی کی،اس شادی سے لڑکا ہوا،اس لڑکے پر کیا حکم ہے؟

الجواب:

(١)صورت مذکورہ میں وہ شخص زانی ہے،سزائے زناء کا سزا وار اور مستحق عذاب نار ہے،مسلمان اگر اس سے سلام کلام نہ کریں،اس کے ساتھ کھانا نہ کھائیں،اس سے مصافحہ نہ کریں تو وہ ضرور اس قابل ہے جب تك توبہ نہ کرے،شوہر اور عورت کے بچے اس کے شوہر ہی کے ہوتے ہیں۔صحیح حدیث میں فرمایا:

الولد للفراش وللعاھر الحجر[2]۔

بچہ اس کا جس کا بچھونا یعنی خاوند کا اور زانی کے لئے پتھر۔

(۲)جس نے اپنی ساس سے زنا کیا اس نے اپنی ماں سے زنا کیا،اور شادی اگر کسی اور عورت سے کی اور اس سے لڑکا پیدا ہواتو اس لڑکے میں کوئی خلل نہیں،اور اگر سائل کا مطلب یہ ہے کہ ایك شخص نے


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ الباب الخامش عشر فی ثبوت النسب نورانی کتب خانہ پشاور ١/٥٣٨

[2] صحیح البخاری کتاب الفرائض باب الولد للفراش الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٩٩٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن