دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

فقال لہ معاذ رضی اﷲ تعالٰی عنہ ان کان لك علیھا سبیل فلاسبیل لك علی مافی بطنھا،فترکہا حتی ولدت ولداقد نبتت [1]الخ فالفراش قد کان قائما حین ھم برجمھا وھو لایحتاج الی الدعوۃ فالصواب ان یشاء اﷲ تعالٰی ان ذٰلك قد یقع بغایۃ الندرۃ والعبرۃ فی الفقہ الغالب فافھم، ثم بعد سویعۃ رأیت وﷲ الحمد الامام السرخسی رحمہ اﷲ تعالٰی صرح فی مبسوطہ بما سبق الیہ خاطر الفقیر اذقال بعد ذکر الحدیث المذکور والاحکام تبتنی علی العادۃ الظاہرۃ وبقاء الولد فی بطن امہ اکثر من سنتین فی غایۃ الندرۃ[2]۔

کرنے کاقصد فرمایا تو ان سے حضرت معاذ رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے عرض کیا کہ اگرچہ آپ کو اس عورت پر قدرت ہے مگر اس کے پیٹ میں جو بچہ ہے اس پر آپ کی قدرت نہیں،تو اس پر عمر فاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے عورت کو چھوڑدیا حتی کہ اس عورت نے ایسے بچے کو جنم دیا جس کے دانت نکل چکے تھے الخ تو جب حضرت عمر فاروق نے اس عورت کے رجم کا ارادہ فرمایا تو اس وقت اس کا نکاح موجودتھا،تو ایسی صورت میں نسب کا دعوٰی کی ضرورت نہیں،تو درست یہی ہے۔اگر اﷲ تعالٰی نے چاہا کہ ایسا واقعہ انتہائی نادر ہوتا ہے۔جبکہ فقہ میں کثیر الوقوع کا اعتبار کیا جاتا ہے،اس پر غور کرو۔ پھر تھوڑی دیر بعد ﷲ الحمد میں نے امام سرخسی کا نقل کردہ کلام دیکھا کہ آپ نے اپنی مبسوط میں اسی بات کی تصریح فرمائی جو میرے دل پر وارد ہوئی تھی،جب انہوں نے مذکورہ حدیث اور کچھ ایسے واقعات جن کا ذکر آرہا ہے،کو بیان کرکے فرمایا ہمارے لئے احکام ظاہر عادت پر مبنی ہیں،جبکہ ماں کے پیٹ میں دو سال سے زائد عرصہ بچے کا رہنا انتہائی نادر واقعہ ہے۔ (ت)

دارقطنی وبیہقی اپنے اپنے سنن میں ولید بن مسلم سے راوی امام دار الہجرۃ عالم المدینہ سید ناامام مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا:

ھذہ جارتنا امرأۃ محمد بن عجلان امرأۃ صدق و زوجھا رجل صدق حملت ثلثۃ ابطن فی اثنی عشرۃ سنۃ کل بطن فی اربع سنین[3]۔

یہ ہیں ہماری ہمسائی محمد بن عجلان کی بی بی،یہ سچی عورت اور وہ سچے مرد،ان کے تین حمل بارہ١٢ برس میں ہوئے،ہرحمل چار سال میں۔

 


 

 



[1] فتح القدیر باب ثبوت النسب مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر  ٤/١٨١

[2] مبسوط سرخسی باب العدۃ وخروج المرأۃ من بیتہا دارالمعرفۃ بیروت ٦/٤٥

[3] فتح القدیر بحوالہ الدارقطنی والبیہقی باب ثبوت النسب مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر٤/٨١۔١٨٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن