دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

تزوجت معتدۃ بائن فولدت لاقل من سنتین مذبانت ولنصف حول مذتزوجت عن البدائع انہا للثانی معللا بان اقدامھا علی التزوج دلیل انقضاء عدتھا،حتی لو علمہ بالعدۃ فالنکاح فاسد وولدھا للاول [1]اھ ملتقطا،واﷲ تعالٰی اعلم۔

بائنہ طلا ق کی عدت والی نے نکاح کرلیا پھراس نے بائنہ طلاق کے وقت سے دو سال کے اندر اندر دوسرے نکاح سے چھ ماہ کے بعد بچے کو جنم دیا،تو بدائع سے منقول ہے کہ یہ بچہ دوسرے کا ہوگا،اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا عورت کا دوسرے نکاح کےلئے اقدام کرنا عدت ختم ہونے کی دلیل قرار دی جائیگی حتی کہ اگر مرد و عورت دونوں کو معلوم ہو کہ عدت ابھی باقی ہے،تو یہ نکاح فاسد ہوگا،اور بچہ پہلے خاوند کا قرار دیا جائے گا،ملتقطا،واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ١١٨:                        ٢٧جمادی الآخرہ١٣١٦ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی بیوی کو یہ کہہ کر نکال دیا کہ عورت خراب اور بدکار ہے،پس وہ عورت مذکورہ ایك مدت آوارہ طور پر پھر اکی،اب زید نے اس عورت کو اپنے مکان میں لاکر رکھ لیا،مکان میں داخل ہونے کے تین ماہ بعد دختر پیداہوئی،اس صورت میں اول تو یہ کہ زید کا نکاح نکاح رہا یا نہیں؟دوسرے یہ کہ وہ لڑکی زید کی قرار دی جائے گی یاحرام کی؟کیونکہ ایام آوارگی میں کبھی زید کے پاس نہیں آئی،اور اب زید نے جو اس عورت کو پھر رکھا ہے نکاح کرے یانہیں؟اور زید عورت کے نکال دینے پر اور پھر رکھ لینے پر از روئے شریف مستوجب کسی سزا ہے؟

الجواب:

صرف نکال دینے سے زید کے نکاح میں کچھ فرق نہ آیا،لڑکی زید ہی کی قرار پائے گی اگرچہ ایام آوارگی میں یہ عورت کبھی زید کے پا س نہ آتی اور مکان میں واپس آتے ہی اسی دن لڑکی پیدا ہوجاتی۔

قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الولد للفراش وللعاھرالحجر[2]۔

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:بچے کا نسب نکاح والے سے ہوگا اور زانی کو محرومی ہے(ت)

 


 

 



[1] درمختار فصل فی ثبوت النسب مطبع مجتبائی دہلی  ١/٢٦٣

[2] صحیح البخاری کتاب الفرائض باب الولد للفراش الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٩٩٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن