دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

اقرب من ھذا اعنی نکاح الجنی انسیۃ انی اکرہ اذا وجدت امرأۃ حاملا قیل لھا من زوجك قالت من الجن فیکثر الفساد فی الاسلام بذٰلک١[1]رواہ ابو عثمٰن بن سید بن العباس الرازی فی کتاب الالھام والوسوسۃ قال حدثنا مقاتل عن سعید بن داؤد الزبیدی فذکرہ وفیہ قصۃ اوردہ سیّدی احمد الحموی فی الغمز[2]اما آنکہ در ہمچو صورت زن رازانیہ وپسر رازنازادہ گویند یا نہ روایت بدائع مفید اوّل ست فی الدر المختار لو تزوجت معتدۃ بائن فولدت لاقل من الاقل مذ تزوجت ولاکثر منھما مذبانت لم یلزم الاوّل ولاالثانی والنکاح صحیح [3]اھ ملتقطا،قال الشامی صحیح ای عندھما وعندابی یوسف فاسد لانہ اذا لم یثبت من الثانی کان من الزنا،ونکاح الحامل من الزنا

زیادہ واضح اور ناپسندیدہ بات یہ ہے کہ جب کسی عورت کو حاملہ پایاجائے تو اس سے پوچھا جائے کہ تجھ سے کس نے قربت کی ہے تو وہ کہے کہ میرا نکاح جن سے ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ حمل ہے مجھے یہ بات زیادہ ناپسند اس لئے ہے کہ اس کی وجہ سے اسلام میں عظیم فتنہ و فساد برپا ہوجائےگا،اس کو ابوعثمان بن سعید بن عباس نے کتاب الالہام والوسوسہ میں روایت کہا ہے انہوں نے یوں بیان کیا کہ مجھے مقاتل نے سعید بن داؤد زبیدی سے بیان کیا ہے اور اس میں ایك قصہ ہے جس کو سید احمد حموی نے غمز میں ذکر کیا ہے،بہر حال ایسی صورت میں اس عورت کو زانیہ اور بچے کو ولدالزنا کہا جائے یانہ،بدائع کی روایت پہلے احمال یعنی عورت کو زانیہ اور بچے کو ولدالزنا قرار دینے کے لئے مفید ہے،درمختار میں ہے کہ اگر بائنہ طلاق والی معتدہ دورانِ عدت نکاح کرے اور نکاح کے بعد چھ ماہ سے قبل بچے کو جنم دے یا طلاق بائنہ کے دو سال بعد بچہ جنے تو وہ نسب نہ پہلے خاوند اور نہ دوسرے خاوند کے لئے ثابت ہوگا جبکہ نکاح صحیح قرار پائے گا اھ ملتقطا،اس پر علامہ شامی نے کہا کہ یہ نکاح امام اعظم اور امام محمد رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے نزدیك صحیح ہوگااور امام ابو یوسف رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے نزدیك فاسد ہوگا کیونکہ جب دوسرے خاوند کا

 


 

 



[1] المیزان الکبریٰ باب حکم الزنا  مصطفی البابی مصر  ٢/١٥٩

[2] الاشباہ والنظائر بحوالہ ابوعثمان فی کتاب الالہام والوسوسۃ احکام الجن ادارۃ القرآن کراچی ٢/٨٣۔٥٨٤

[3] درمختار فصل فی ثبوت النسب مطبع مجتبائی دہلی  ١/٢٦٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن