دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

بھا وان تزوجت فلا سبیل لہ علیھا[1]اھ اقول: ووجہ الاول ان تزوجھا کان بظن موتہ وقد بان حیا ولا عبرۃ بالظن البین خطؤ وھی محصنۃ زید فکیف تسلم لعمرو وجہ الثانی ان الشرع حکم بموتہ بعد مضی المدۃ وحلھا للازواج فلاینقض قضاء الشرع کما لاینقض قضاء القاضی بلا اولٰی لکن قدصرح فی التاتارخانیۃ انہ ان عادحیاولم تتزوج فھواحق بھا،فلو کان حکم الشرع بموتہ حتما مقضیا لکان الشرع فرق بینھما فکیف یکون احق بھا فلیحرر و لیراجع،واﷲ تعالٰی اعلم۔

 

ہونے کے بعد خاوند واپس آئے تو وہی بیوی کا حقدار ہے اور اگر بیوی نے اس صورت میں دوسرا نکاح کرلیا تو پھر پہلے خاوند کو استحقاق نہیں ہے اھ،اقول(میں کہتا ہوں)ردالمحتار کے قول کی وجہ یہ ہے کہ خود بیوی نے خاوند کے فوت ہوجانے کاگمان کرکے نکاح کیا تو اب پہلے خاوند کی واپسی پر معلوم ہوا کہ زندہ ہے تو اس صورت میں غلط گمان پر مبنی کارروائی ہے لہذامعتبر نہ ہوگی جبکہ وہ عورت خاوند(زید)کی منکوحہ ہے تو عمرو کےلئے کیسے بیوی بن سکتی ہے،اور دوسرے قول یعنی ہندیہ والے قول کی وجہ یہ ہے کہ یہاں قاضی کے فیصلہ موت کے بعد کارروائی ہے جوکہ شرعی حکم اور مقررہ مہلت ختم ہونے کے بعد دوسرے نکاح کے لئے حلال قرار دینے پر کارروائی ہے تو یہ شرعی فیصلہ کالعدم نہ ہوگا جیسا کہ قاضی کا فیصلہ کالعدم نہیں ہوتا بلکہ اس سے اولیٰ تر محفوظ ہوگا حالانکہ تاتارخانیہ میں تصریح ہے کہ اگر قاضی کے حکم کے بعد ابھی دوسرا نکاح نہ ہوتو پہلا خاوند ہی حقدار ہوگا،اگرمہلت گزرے بغیر محض قاضی کے حکم موت کو ہی قطعی فیصلہ قرار دیا جاتاتو پھر پہلے خاوند سے تفریق شرعی ہوجاتی تو ایسی صورت میں پہلاخاوند کیسے حقدار قرار پاتا،اس کی تنقیح کرلی جائے اور کتب کی طرف مراجعت چاہئے۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ١١١تا١١٢:       از کوٹلی لوہاراں ضلع سیالکوٹ مسئولہ ابو یوسف محمد شریف            ٧ ذی الحجہ ١٣٣٩ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید دس پندرہ سال کی عمر میں ملازم ہوکر کہیں چلاگیا،بیس پچیس سال اس کی تلاش کرتے رہے،کچھ پتا نہ چلا پچیس سال گزرنے کے بعد اس کی زوجہ نے نان نفقہ ضروریات سے تنگ آکر ایك حنفی عالم سے فتوٰی لے کر ایك حنفی شخص حافظ قرآن کے ساتھ نکاح کرلیا،آج بیس سال اس کو نکاح کئے ہوئے اور زید کو گم ہوئے پینتالیس سال ہوگئے ہیں،ا ب حافظ موصوف کے گھر اس عورت کے بطن سے تین چار لڑکیاں بھی پیداہوئیں،اب ایك حنفی عالم نے فتوٰی دیا ہے کہ حافظ صاحب موصوف کا یہ نکاح بالکل ناجائز ہے اور ان کے پیچھے نماز پڑھناہرگز درست نہیں اور ایك اور عالم حنفی المذہب ان کے


 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ کتاب المفقود نورانی کتب خانہ پشاور ٢/٣٠٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن