دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

عورت نکاح کرسکے گی ورنہ حرام حرام حرام،اﷲ عزوجل قرآن مجید میں فرماتا ہے: وَّالْمُحْصَنٰتُ مِنَ النِّسَآءِ [1] (اور خاوند والی حرام ہیں۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ١١٠:                        از للت پور مسئولہ محمد بخش،کریم بخش سوداگران                         ٧شوال١٣٣٩ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین کہ ایك لڑکی نابالغہ کا نکاح اس کی ماں اور سوتیلے باپ نے کردیا تھا بعدہ لڑکی کا شوہر فوج میں نوکر ہوکر چلاگیا آٹھ سال سے زائد عرصہ ہوااور چھ سال سے اس نے نہ کوئی خط بھیجا نہ خرچہ متواتر بھیجے مگر اس کاپتا نہیں کہ مرگیا یا زندہ ہے اور اب لڑکی بالغ ہوگئی ہے اس کے ماں باپ خرچ برداشت نہیں کرسکتے خود لڑکی اور اس کے والدین دوسرا نکاح کرناچاہتے ہیں لہذا دوسرا نکاح جائز ہوگا یانہیں اور اگر پہلا شوہر واپس آجائے توکیا حکم ہے؟بینواتوجروا۔

الجواب:

صورت مستفسرہ میں جس سے نکاح کیا گیا اگر وہ اس لڑکی کا کفو شرعی تھا یعنی مذہب یا نسب یا چال چلن یا پیشہ کسی بات میں ایسا کم نہ تھا کہ اس سے نکاح ہونا اولیائے دختر کے لئے باعث ننگ و عار ہوجیسا کہ یہی ظاہر سوال ہے تو نکاح صحیح ہوگیا اور جبکہ لڑکی نے بفورببلوغ خیارببلوغ کا استعمال نہ کیا جیسا کہ یہی مفاد سوال ہے تو اب نکاح لازم ہوگیا،عورت پر فرض ہے کہ اتنی مدت انتظار کرے کہ شوہر اگر زندہ رہے تو ستر برس کامل کا ہوجائے اس وقت تك اگر اس کی موت وحیات کا پتا نہ چلے اس کی موت کا حکم کیا جائےگاپھر عورت چار مہینے دس دن عدت بیٹھے اس کے بعد دوسرے سے نکاح کرسکتی ہے ورنہ نہیں،پھر اگر اتنی مدت گزرگئی اور عورت نے بعد عدت نکاح کرلیا اسکے بعد شوہر اول واپس آیا تواپنی عورت کو شوہر دوم سے لے گا اور دوم سے اگر اولاد ہوچکی ہے تو وہ اولاد دوم ہی کو دلائی جائے گی صرف عورت  شوہر اول کو ملے گی،ردالمحتار میں ہے:

لوعاد حیابعد الحکم بموتہ قال ط رأیت المرحوم ابا السعود نقل عن زوجتہ لہ والاولاد للثانی [2]اھ مافی ش،لکن فی الھندیۃ عن التاتارخانیۃ انہ ان عاد زوجھاحیا بعد مضی المدۃ فھواحق

اگر قاضی کے فیصلہ کے بعد پہلا خاوند واپس آجائے تو طحاوی نے فرمایا:میں نے مرحوم ابوسعود کو نقل کرتے ہوئے پایا کہ وہ عورت پہلے خاوند کی بیوی ہوگی اور دوسرے سے اولاد ہوتو وہ دوسرے کی ہوگی،شامی کا بیان ختم ہوا،لیکن ہندیہ میں تاتارخانیہ سے منقول ہےکہ اگر قاضی کی طرف سے مقررہ مہلت ختم

 


 

 



[1] القرآن الکریم ٤/٢٤

[2] ردالمحتار کتاب المفقود داراحیاء التراث العربی بیروت ٣/٣٣٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن