30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مَخْرَجًا ۙ﴿۲﴾ وَّ یَرْزُقْہُ مِنْ حَیۡثُ لَا یَحْتَسِبُ ؕ[1]اور جو اﷲ سے ڈرے گا اﷲ اس کے لئے راہ نکال دے گا اور اسے وہاں سے روزی پہنچائے گا جہاں اس کا گمان بھی نہ ہوگا۔صدہا نہیں ہزارہا وہ ہیں کہ ان کے شوہر زندہ بیٹھے ہیں اور انہیں معلق چھوڑ رکھاہے،نہ روٹی کپڑا دیتے ہیں نہ حقوق زوجیت ادا کرتے ہیں،اب انہیں بھی اجازت دے دو کہ شوہر زندہ بیٹھا ہے اور طلاق ہوئی نہیں جس سے چاہیں نکاح کرلیں یعنی خوف زنا سے بچنے کےلئے واقعی زنا کرو۔خوفِ زنا سے بچنے کا علاج حدیث میں کثرت روزہ فرمایا ہے:
|
ومن لم یستطع فعلیہ بالصوم فانہ لہ وجاء[2]۔ |
اور جو قدرت نہ رکھے ا س پر روزہ لازم ہے کیونکہ اس کے لئے شہوت کوروکتا ہے(ت) |
اور فرمایا:
|
ومن استعف اعفہ اﷲ[3]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
جو پارسائی چاہے گا اﷲ اسے پارسا بنادے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ١٠٩: مرسلہ مولوی نظر محمد صاحب پیش امام جامع مسجد منگانہ ضلع رہتک
کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك آدمی گمشدہ ہے اور اس کے مرنے کی کوئی معتبر سند نہیں اور نہ کسی نے دیکھا صرف یہ ہوا کہ ہسپتال میں سکھ تھا یعنی زیر علاج تھا وہ اپنے کپڑے چھوڑ کر گم ہوگیا انگریزوں نے یہ مشہور کردیا کہ وہ مرگیا اور مرا کسی نے نہیں دیکھا اب اس کی بیوی سے دوسرا شخص نکاح کرسکتا ہے یانہیں عرصہ آٹھ ماہ سے گم ہے،اور کتنے عرصہ کے بعد نکاح درست ہوگا،اور اب جو شخص اس عورت کا نکاح پڑھادے گا اور گواہ،ان کے اوپر کیا الزام آئے گا؟ اس کی پوری پوری بمعہ حوالہ کتب تصریح فرمادیں اور جو الزام آئے گا ان پر اس سے بری ہونے کا کیا راستہ ہوگا؟
الجواب:
اگر تحقیق ہوجائے کہ وہ ہسپتال میں یا کہیں اور مرگیا تو عدت کے بعد عورت دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے اور اگر موت ثابت نہ ہوتو جب اس شخص کی پیدا ئش سے ستر برس گزرجائیں یا زندہ ہوتا تو جس وقت ستر برس کا ہوجاتا اس وقت تك اگر اس کی موت وحیات کا پتا نہ چلے تو اس وقت اس کی موت کا حکم دیا جائے اور عدت کے بعد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع