دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

خداناترس شوہروں نے انہیں جیتے جی معلقہ کر رکھا ہے نہ تعلق رکھیں نہ قطع کریں،وہ بیچاریاں نہ شوہر والیاں نہ بے شوہروں میں۔پھر وہ کیاکرتی اوراپنی عفت،باپ دادا کی عزت،شرع کی اطاعت کیونکر نگاہ رکھتی ہیں۔قطع خواہش کے لئے روزوں کی کثرت کرے۔خیالات دل کو یادِ موت و قبر سے لگائے کہ موت کی یاد ہر خواہش و لذت کو بھلادیتی ہے۔اگر ماں باپ بھائی کے ذریعہ سے گزر کی صورت نہیں،سینے پرونے وغیرہ کاموں سے وقت کاٹے کہ اﷲ عزوجل کے یہاں صابروں میں لکھی جائے اور بہ حکم قرآن بے حساب ثواب پائے۔اقارب،محارم اگر خبر گیری کرسکتے ہیں تو اﷲ تعالٰی کا ثوابِ عظیم لیں،اپنی بیٹی بے ثبوتِ بیوگی نکاح غیر کی بلامیں نہ پڑنے دیں۔عوامِ ہند ذرا ذرا سے فضول و بے جا دنیوی جھگڑوں پر دختروں خواہروں کو بٹھارکھتے اور ان کاکلی خرچ اپنے پاس سے کرتے ہیں۔یہ دینی حکم ہے اور اپنی ناموس کے خاص حرام و حلال کا معاملہ،اس میں بھی ذرا غیرت و حمیّت کوکام میں لائیں اور سمجھ بوجھ کر انجان نہ بن جائیں،وباﷲ التوفیق وھو الھادی الٰی سواء الطریق۔مؤ یدین:(١)محدث سورتی صاحب علیہ الرحمۃ(٢)مولانا عبدالمقتدرصاحب بدایونی(٣)مولانا الشاہ احمد حسن صاحب کانپوری (٤)مولانا کرامت اﷲ صاحب دہلوی(٥)مولاناالشاہ ہدایت رسول صاحب قادری۔

مسئلہ١٠٧:           از اجین مرسلہ محمد یعقوب علی صاحب          ١٤ربیع الآخر١٣١٠ھ

چہ فرمایند علمائے اہل حق و مفتیانِ برحق دریں مسئلہ کہ برادر عبداﷲ دائمی محبوس گردید عورت خودراطلاقے نمی دہدو او بدون شوہر نمی تواند ماند صورت ایں مسئلہ چگونہ است،وشوہر محمودہ نیز از مدت دوازدہ سالہ مفقود الخبروزوجہ اوجوان طاقتے ضبط ندارد لہذا موافق مذہب امام مالك رحمۃ اﷲ علیہ کہ نزد او شان تفریق درچہار سال صحیح عمل نمودہ در حبالہ نکاح میر تقی دادہ شد بعد از چند روز نکاح شوئے سابق اورا مقام ہذاآمدہ بودہ،عورت مستحق اواز ہر دو کیست و مہرش بر کہ واجب می شود دریں مسئلہ چہ حکم شرع بیان فرمایند بعبارت کتب مشرح رحمۃ اﷲ علیہم اجمعین۔

علمائے حق اور مفتیانِ برحق کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ میں کہ عبداﷲ کابھائی قید دوامی ہوا ہے اپنی عورت کو طلاق نہیں دیتا، اور بیوی کا شوہر کے بغیر گزارہ نہیں،اس مسئلہ کا کیا حکم:نیز مسئلہ یہ ہے کہ محمودہ کا شوہر بارہ سال سے مفقود الخبر ہے،اس کی بیوی جوان ہے اپنے پر کنٹرول نہیں کرسکتی، لہذا امام مالك کے مذہب کے موافق جن کے ہاں چار سال کی مدت پر تفریق صحیح ہے پر عمل کرکے اس عورت کا نکاح میر تقی سے کردیا گیا اور اس نکاح کے چند روز بعد اس عورت کا سابق خاوند وہاں آگیا تو وہ عورت اب کس کی بیوی قرار پائے گی اور مہر کس پر واجب ہوگا،ان دونوں مسئلوں میں شرعی حکم کو کتب کی عبارات سے واضح فرمائیں رحمۃ اﷲ علیہم اجمعین (ت)

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن