دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

لوقضی قاض بصحۃ نکاح زوجۃ المفقود بعد اربع سنین ومدّۃ العدۃ نقض حکمہ [1]اھ ملخصًا۔

اگر کسی قاضی نے مفقود کی بیوی کے متعلق چار سال انتظار اور اس کے بعد عدت پوری کرکے نکاح کی صحت کافیصلہ دیا تو اس کا حکم کالعدم ہوگا اھ ملخصًا(ت)

شرح انوار میں ہے:

لمخالفتہ القیاس الجلی فی جعل المفقود میتا فی النکاح دون المال وما جزم بہ المصنف ھوالذی علیہ الاکثرون کما یعلم من کلام الرافعی [2]ھنا الخ۔

یہ قیاس جلی کی مخالفت کی وجہ سے کہ مفقود کو نکاح کے حق میں مردہ اور مال کے حق میں زندہ قرار دیاجائے،اور مصنف نے جس پر جزم فرمایا وہ ہے جس پر اکثر ائمہ نے اعتماد فرمایا جیسا کہ یہاں امام رافعی کے کلام سے معلوم ہورہا ہے الخ (ت)

تو جو اس قول کے قائل تھے ان پر بھی اس کا ضعف ظاہر ہوا جب تو اس سے رجوع کرتے آئے اور قول ضعیف پر حکم و فتوی دینا جہل و مخالفتِ اجماع ہے۔

فی الدرالمختار،حاصل ماذکرہ الشیخ قاسم القاضی الاان المفتی مخبر عن الحکم والقاضی ملزم بہ وان الحکم والفتیا بالقول المرجوح جھل وخرق الاجماع[3]۔

درمختارمیں ہے:شیخ قاسم نے اپنی تصحیح میں جوذکر فرمایا اس کا حاصل یہ ہے کہ مفتی اور قاضی کا یہاں کوئی فرق نہیں ماسوائے اس کے کہ مفتی حکم کی خبر دیتا ہے اور قاضی اس کو نافذ کرتا ہے جبکہ مرجوح قول پر فتوی اور فیصلہ جہالت ہے اور اجماع کی مخالفت ہے۔(ت)

پھر معاملہ بھی کون سا معاملہ فروج جس میں شریعتِ مطہرہ کو سخت احتیاط ملحوظ،یہاں تك کہ بآنکہ اصل اشیاء میں اباحت وحلت ہے،فروج میں اصل حرمت ٹھہری،تو ایسے امر میں ایسے قول کی طرف اپنا ایسا قوی و مدلل مذہب چھوڑکر جانا کیسی کھلی بے احتیاطی ہے،رہا دعوی ضرورت،اس کا حال یوں کھلتا ہے کہ ہندوستان کی نوجوان عورتیں جو بیوہ ہوجاتی ہیں باآنکہ انہیں شرعًا نکاح ثانیہ کی اجازت ہے اپنی ایك جھوٹی رسم کی پیروی میں عمر بھر بیٹھی رہتی ہیں اس وقت نہ انہیں ضرورت سوجھتی ہے نہ یہی خیال آتا ہے کہ جوانی کیونکر کٹے گی نہ یہ کہ نان ونفقہ کہاں سے


 

 



[1] الانوار لاعمال الابرار کتاب ادب القضاء الطرف السابع فی الاشہادالخ مطبعۃ الجمالیہ مصر ٢/٤١٣ و ٤١٤

[2] شرح الانوار کتاب ادب القضاء الطرف السابع فی الاشہادالخ مطبعۃ الجمالیہ مصر ٢/٤١٣

[3] درمختار رسم المفتی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن