دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

عمر ولیست مسئلۃ النظر[1]۔

کی تقلید کی ہے اور یہ نظری مسئلہ نہیں ہے(ت)

اور تمام ائمہ کہ شك سے یقین زائل نہیں ہوتا،ولہذا خود ائمہ مالکیہ دربارہ مال اس تقدیر چار سال کے قائل نہ ہوئے،حالانکہ یہ نہایت مستبعد ہے کہ آدمی مہلت چار سال کے بعد حقِ زوجہ میں مردہ ٹھہر کرا س کا مال ورثاء پر تقسیم نہ ہو،فاضل ابراہیم شرح انواراردبیلی میں لکھتے ہیں:

نقض حکمہ لمخالفتہ القیاس الجلی اذلایجوز ان یکون حیًا فی مالہ ومیتا فی حق زوجہ[2]۔

قاضی کا حکم کالعدم قرار دیا جائے گا کہ یہ ظاہر قیاس کے خلاف ہے کیونکہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے مفقود شخص کو مال کے حق میں زندہ اور بیوی کے حق میں مردہ قرار دیاجائے۔(ت)

تو نص قطعی و قضیہ یقینی کے خلاف ایك موہوم بات پر کہ حق مال میں بالاتفاق مقبول نہیں،کیونکر زنِ زید نکاح عمرو میں آسکتی ہے،ادھر احادیث حضور المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں اس مذہب کاکہیں پتا نہیں،بلکہ حدیث آئی ہے تو ہمارے ہی موافق آئی ہے کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

امرأۃ المفقود امرأتہ حتی یأتیھا البیان[3]۔رواہ الدار قطنی فی سننہ عن المغیرۃ بن شعبۃ رضی اﷲ عنہ۔

مفقود کی عورت اسی کی عورت ہے یہاں تك کہ اس کی موت کا حال ظاہر ہو۔(اس کو دار قطنی نے اپنی سنن میں مغیرہ بن شعبہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت)

امیر المومنین مولی المسلمین حضرت سیدنا علی المرتضی وکنیف العلم سید الفقہاء سند الائمہ حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہما ہماری ہی طرف ہیں رواہ عنھما عبدالرزاق [4]فی مصنفہ(اس کو عبدالرزاق نے اپنی مصنف میں دونوں حضرات علی اور ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا ہے۔ت)اور قوت برقوت یہ کہ امیر المومنین امام العادلین سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہ پہلے قائل چار سال کے تھے بلکہ وہی پہلے قائل چار سال کے ہوئے بعدہ قولِ حضرت مولی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم کی طرف رجوع فرمایا،

کما ذکرہ فقیہ الکوفۃ ابن ابی لیلی رحمہ اﷲ تعالٰی

جیسا کہ اس کو فقیہہ الکوفہ ابن ابی لیلٰی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ

 


 

 



[1] شرح الزرقانی علی مؤطاامام مالك عدۃ التی تفقد زوجھا المکتبۃ التجاریۃ الکبرٰی مصر ٣/٢٠٠

[2] شرح الانوار فصل القسم الثانی عدۃ الوفاۃ مطبعۃ الجمالیہ مصر ٢/٢١٢

[3] سنن الدار قطنی باب المہر حدیث٢٥٥ نشر السنۃ ملتان ٣/٣١٢

[4] مصنف عبدالرزاق باب التی لاتعلم مہلك زوجہا حدیث ١٢٣٣٠ مجلس علمی بیروت ٧/٩٠ و ٩١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن