30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرنا کیسا ہے؟
الجواب:
عدت میں نکاح کا پیام دینا بھی حرام ہے اور اگر پیام نہیں،مثلًا اس کے گھر والے دریافت کریں کہ نکاح ثانی کا ارادہ ہے یاکیا،تو حرج نہیں۔واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ١٠٣: از شہر متصل جامع مسجد پیارے میاں معرفت عنایت خاں ٤محرم الحرام ١٣٣٨ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہندہ باہر تھی اور خبر انتقال شوہر سن کر آئی اور ایك مکان میں قیام کیا جس میں بیٹھك ہے اور ایك دروازہ صدر ہے لہذاایّام عدت میں بیٹھك سے مکان میں جاسکتی ہے یانہیں؟
الجواب:
سائل نے بیان کیا کہ عورت گوالیار میں تھی اور وہاں سے آئی،شوہر کا مکان گاؤں میں،یہ وہاں نہ گئی بلکہ شہر میں ایك غیر شخص کے یہاں ٹھہری،اس کے بیٹھك اور زنانخانہ کیا پوچھنا اس سے سفر کرکے آنا حرام تھا اور غیر شخص کے یہاں ٹھہرنا حرام
تھا،بیٹھك ہویازنانخانہ اسے حکم ہے کہ شوہر کے مکان میں عدت پوری کرے،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ١٠٤: ١٣ صفر ١٣٣٩ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید مرگیا حالت نابالغی میں،عمر ١٤یا ١٥برس کی تھی،زوجہ اس کی ہندہ١٣ سال کی،کوئی علامت ببلوغت کی نہ تھی،بعد مر نے زید کے تین روز کے بعد زید کا باپ زید کی زوجہ کو اپنے مکان کولے گیا،موضع سوڑامیں،اور وہاں لے جاکر ہندہ سے اسٹامپ لکھایا معافی مہر کا،دوچار روز رہ کر پھر اسی مکان پرآگیا جہاں زید کا انتقال ہوا تھا وہ مکان زید کی نانی کاتھا،اب زید کا باپ ہندہ کے باپ کو ہندہ کو دیکھنے نہیں دیتا،کہتا ہے بعد عدت یا عدت کے اندر میں ہندہ کا نکاح اپنی رائے سے کردوں گا اور ہندہ بیمار ہے جاڑابخار آتا ہے،ہندہ کے باپ کو صدمہ ہوتا ہے کہ میں اس کا علاج کروں لیکن زید کا باپ نہیں بھیجتا نہ دیکھنے دے،ہندہ کے کسی رشتہ دار کو نہیں دیکھنے دیتا،ہندہ کا باپ کہتا ہے کہ شریعتِ محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں بدلنے مکان کے وہی قید باقی رہی ہندہ کے ذمہ یا بدل گئی کیونکہ زید کا باپ ہندہ کو اس مکان سے اور مکان میں لے گیا دوچار روز رکھا اب ہندہ کا باپ چاہتا ہے کہ شریعت اجازت دے تو میں ہندہ کو اپنے مکان پر لے آؤں اس وجہ سے کہ ہندہ کو زید کے سامنے تکلیف پہنچاتا تھا اب تو اور بھی زیادہ تکلیف پہنچی ہے ہندہ کو،لہذا سوال کا جواب عنایت فرمایا جائے،زید کی نانی کے مکان سے زید کے باپ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع