دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

فساد کا اندیشہ کامل وقوی ہے ایسی صورت میں مسماۃ مذکورہ کو مکان مسکونہ اپنا چھوڑ کر کسی دوسری جگہ پرایام گزاری عدت جائز ہے یانہیں؟

الجواب:

عدت موت کا نفقہ کسی پر نہیں ہوتا خود اپنے پاس سے کھائے پاس نہ ہوتو دن کو محنت و مزدور ی کےلئے باہر جاسکتی ہے،چار مہینے دس دن وہیں گزار نا فرض ہے،اﷲ عزوجل کے ادائے فرض میں حیلے نہ کئے جائیں وَاللہُ یَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِؕ (اﷲ تعالٰی مفسد اور مصلح کو جانتا ہے۔ت)اگر اندیشہ واقعی و صحیح ہے بذریعہ حکومت بندو بست کرے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ٩٩:                        از پرانا شہرر وہیلی ٹولہ بریلی مرسلہ احمد اﷲ خاں صاحب

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ہندہ قوم حجام سے ہے اور ہمیشہ بوجہ حجامی باہر نکلتی ہے،ایسی صورت میں اس کو بایّامِ عدت دن میں اور شب میں باہر نکلنا جائز ہے یانہیں؟اور قیام شب دوسرے مکان پر کرسکتی ہے یانہیں؟بینواتوجروا۔

الجواب:

سائل کے بیان سے معلوم ہواکہ یہ عدت موت کی ہے،پس اگر عورت کے پاس اتنا مال ہے کہ چار ماہ دس دن گھر بیٹھ کر کھائے جب تو اسے نکلنا جائز نہیں ورنہ جتنے دنوں کھانے کا سامان رکھتی ہے اتنے دنوں اسے گھر بیٹھ کر کھانا لازم،اور پھر نکلنا جائز،رات اپنے گھر میں گزارے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ١٠٠:                                   از شہر بریلی                                ٣٠رمضان ١٣٣٦ھ

زید فوت ہوا،ایك زوجہ حاملہ اور ایك لڑا اور دو لڑکیا ں نابالغ چھوڑیں،وہ ایك غریب آدمی تھا جس کے رہنے کو مکان بھی نہ تھا کرایہ کا مکان تھا مکان والے کا دو مہینہ کا کرایہ چاہئے وہ کہتا ہے کہ کرایہ دو یا مکان خالی کرو،زوجہ زید کے پاس نہ کھانے پینے کو کچھ ہے اور نہ کرایہ مکان ادا کرنے کو،ایسی حالت میں زوجہ زید اندر میعاد عدت کے وہ مکان جس میں زید فوت ہوا چھوڑ کر اپنی ماں کے گھر جاسکتی ہے یانہیں؟

الجواب:

جہاں سے ممکن ہو کرایہ ادا کرے اور عدت کے دن وہیں گزارے،

امرت بہ السائلۃ وھی ام المتوفی عنھا زوجھا فرضیت فعلمت انھا قادرۃ انما ذٰلك احتیال

جس کا خاوند فوت ہوگیا تھا یہ بات میں نے اس کی ماں سے کہی وہی سائلہ تھی تو اس بات پر وہ راضی ہوگئی تومیں نے معلوم کرلیا کہ عورت کرایہ اور نفقہ پر

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن