30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نکاح کوترك کیا خواہ اس سے کہہ دے،اور دونوں نہ مانیں تو حاکمِ شرع جبرًا تفریق کردے بس یہ ترك یاتفریق ہی کافی ہے طلاق کی حاجت نہیں،اس دوسرے شخص نے اگر اس سے قربت نہ کی تو عدت وہی پہلی ہے ورنہ دوسری بھی لازم آئی دونوں ایك ساتھ ادا ہوتی جائیں گی اخیر میں جو باقی رہے گی پوری کرلی جائے گی وا ﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٨٦: از شہرمحلہ بھوڑ مسئولہ شیخ ننھے ٩رجب ١٣٣٨ھ
ایك لڑکی جسے طلاق ہوئے ایك مہینہ نہیں ہوا تھا دوسری جگہ ایك حافظ سے نکاح ہوا وہ پیش امام ہے،یہ نکاح درست ہے یا نہیں؟ اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے اور اس میں جو لوگ شریك ہوئے ان کےلئے کیا حکم ہے؟
الجواب:
اگر وہ لڑکی اپنے شوہر کی مدخولہ تھی اور حاملہ نہ تھی کہ اس مہینہ کے اندر بعد طلاق بچہ پیدا ہوگیا ہواس کے بعد نکاح ثانی ہوا ہوتو یہ دوسرا نکاح عدت کے اندر ہوا اور محض حرام حرام ہوا اور میں قربت خالص زنا،اگر جس کے ساتھ زنا ہواا سے خبر تھی کہ یہ مطلقہ ہے اور ہنوز عدت نہ گزری جان کر نکاح کرلیا تو اشد فاسق و فاجر ہے،اس کے پیچھے نماز پڑھنی گناہ اور پھیرنی واجب،اور اسے امام بنانا گناہ گناہ،یونہی اگر معلوم نہ تھا اور اب معلوم ہوا اور فورًا جدا نہ ہوگیا جب بھی اس پر یہی احکام ہیں اور جو لوگ دانستہ اس حرام نکاح میں شریك ہوئے اور کھایا پیا وہ بھی سخت گنہگار ہوئے اور وہ حرام کھانے والے ہوئے ان سب پر بھی توبہ فرض ہے۔واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٨٧: از چھٹن شاہ ٢٨رجب ١٣٣٨ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان اس مسئلہ میں کہ ایك شخص قضائے الٰہی سے فوت ہوگیا اس کی عورت کو زید تین ہفتہ کے اندر لے گیا،زید رہنے والا دیس کا تھا اسلئے اس عورت سے نکاح کیا وہ عورت راضی نہیں تھی ایك ماہ کے اندر چلی آئی اب اس کا نکاح اور جگہ کیا جائے جائز ہے یانہیں؟
الجواب:
وہ نکاح حرام محض ہوا،پھر اگر زید نے اس سے صحبت نہ کی تو وفات شوہر سے چار مہینے دس دن کے بعد نکاح کرسکتی ہے،اور اگر زید صحبت کرچکا تو ان پر فرض ہے کہ جدا ہوجائیں اور عورت تین حیض کا انتظار کرے،اگر تین حیض اسی چار مہینے دس دن کے اندر گزرجائیں تو چار مہینے دس دن کے بعد نکاح کرلے،اور اگر ابھی تین حیض اس جدائی کے بعد نہ گزریں تو انتظار اسی جدائی کے بعد اور کرے کہ تین حیض پورے ہوجائیں اور اس وقت دوسرے سے نکاح کرے،درمختار میں ہے:
|
اذا وطئت المعتدۃ بشبھۃ وجبت عدۃ |
اگر عدت والی مطلقہ عورت سے شبہہ کی وجہ سے وطی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع