30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اقرار کرلیا تھا کہ وہ عدت سے فارغ ہوگئی تو ان دو صورتوں میں وہ لڑکا مجہول النسب ہے اور اگر عدت سے فارغ ہونے کا اقرار نہ کیا تھا اور مٹھو کے مرنے سے دو برس کے اندر لڑکا پیدا ہوا تو لڑکا مٹھو کا ہے وہ نداف جھوٹا ہے۔وا ﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ٨٣: از رانچی محلہ اوپر بازار مرسلہ مولوی عبدالرب صاحب ٨جمادی الاول ١٣٣٦ھ
اگر معتدہ غیر سے بصورت لاعلمی کوئی شخص نکاح کرے اور تمتع کرے اور بصورت علم اس سے کنارہ عــــہ کیا یہ تمتع داخل زنا ہوگا یانہیں؟
الجواب:
جبکہ اسے معلوم نہ تھااور جس وقت معلوم ہوافورًا جدا کردیاتو اس کے حق میں کسی طرح زنا نہیں،زنا ہونا درکنار اس پر کوئی الزام بھی نہیں البتہ وہ وطی واقع میں ضرور وطی حرام تھی اور اثم مرفوع،کمانصواعلیہ وذٰلك لان الجھل فی موضع الخفاء عذر مقبول(جیسا کہ اس پر نص ہے اور یہ اس لئے کہ پوشیدہ مقام پر جہالت عذر مقبول ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ٨٤: از شہر مرسلہ نواب نثار احمد صاحب مورخہ ٣٠صفر١٣٣٧ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیاں شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید فوت ہوا ایك موضع میں رہتا تھا وہاں کوئی طبیب نہیں ہے،پس اس کی زوجہ ایام عدت ہی میں بوجہ علالت اپنی دختر نیز اپنے بچوں خورد سال کے واسطے علاج کے کسی دوسری جگہ جاسکتی ہے یانہیں اور نبض کسی حکیم کو دکھاسکتی ہے یانہیں؟
الجواب:
نبض بضرورت دکھاسکتی ہے اور دوسری جگہ اس طور پر جاسکتی ہے کہ رات کا اکثر حصہ شوہر ہی کے مکان میں گزارے،اور اگر اسی مکان میں ممکن ہوتو یہ بھی حرام ہے۔واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ٨٥: از ریاست فریدکوٹ ضلع فیروز پور پنجاب مرسلہ منشی محمد علی ارم ٦رجب ١٣٣٧ھ
کیافر ماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایام عدت طلاق یا مرگ میں نکاح ہوجائے تو از خود فسخ ہے یا اعادہ طلاق کی ضرورت ہوگی عدت پہلی ہی رہی یا جدید،اور دانستہ ایسا نکاح پڑھانے والے کا کیا حکم ہے؟
الجواب:
عدت کے اندر نکاح حرام قطعی ہے مرد وزن دونوں پر اس کا ترك فرض ہے مرد کہے میں نے اس
عــــہ:کرم خوردہ تھا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع