دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

رہے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ مرنے شوہر سابق اور گزرنے عدت سے وہ نکاح ہی قائم ہوگیا کہ جس کی وجہ سے تیری زوجیت پانچ سال رہی ورنہ کیا آج تك تونے اس سے حرام کیا ہم تجھ کو مسجد سے نکال دیں گے جب تك حلالہ نہ ہوجائے،جب تك نکاح جدید نہ ہوجائے عورت تجھ پر حرام ہے،اور علاوہ اس کے عمرو غیر کفو بھی ہے،اس مسئلہ میں کیا فرماتے ہیں آیا نکاح جدید کیا جائے یا بعد حلالہ کے عورت سے نکاح جائز ہوگا،اور اگر اس عورت سے عمرو خلافِ شرع کوئی فعل کرے تو مؤذن بنانا چاہئے یانہیں؟بینواتوجروا

الجواب:

اگر یہ امر واقعی ہے کہ زید کی حیات میں بے طلاق عورت نے عمرو سے نکاح کرلیا پھر بعد موتِ زید و انقضائے عدت وفات عمرو کے ساتھ نکاح جدید نہ کیا بلکہ اسی نکاح باطل پر قائم رہی تو وہ ہرگز زن وشوہر نہ تھے بلکہ زانی وزانیہ تھے،طلاقیں کہ عمرو نے دیں محض لغو تھیں،حلالے کی کوئی حاجت نہیں،صرف نکاح از سرِ نو کرلینا کافی ہے جبکہ عمر و قوم یا مذہب یا پیشے وغیرہ میں عورت کے اولیاء سے ایسا کم نہ ہو کہ اس سے نکاح ہونا اولیائے زن کےلئے باعث ننگ وعار ہو یا ایسا کم ہے تو عورت کے ولی نے پیش از نکاح عمرو کو ایسا جان کر اس سے نکاح زنِ مذکور کی صریح اجازت دے دی یا عورت کوئی ولی رکھتی ہی نہ ہو،ان تینوں صورتوں میں نکاح ہوجائے گا ورنہ عمرو ایسا کم رتبہ ہے اور عورت ولی رکھتی ہے اور ولی پیش از نکاح اس کی کم رتبگی پر مطلع ہوکر اجازت نکاح نہ دے تو عورت کا عمرو سے نکاح کسی طرح نہیں ہوسکتا۔عمرو جب تك تائب ہوکر بحال جواز نکاح،نکاح نہ کرے یا عورت سے صاف جدا نہ ہوجائے ہرگز مؤذن نہ بنایا جائے وہ فاسق معلن ہے اور فاسق اس عہدہ دین کے لائق نہیں۔واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ٨٢:                        ازموضع کرگینا مرسلہ امام بخش علی بخش                      ٢٥ربیع الآخر١٣٣٦ھ

مٹھو لوہار کی عورت بیوہ تھی ١٤مہینے سے،چند روز بعد کچھ عورتوں نے شناخت کیا کہ یہ حاملہ ہے،اس سے دریافت کیا تو اس نے کہا اپنی تنہائی میں زبردستی عظیم اﷲ قوم نداف نے میرے ساتھ یہ کام کیا میں حاملہ ہوئی،تو بعد کولوگوں نے عورت کو بند کردیا حفاظت اس کی کی،بعد کو جب لڑکا پیدا ہوا تو نکالدیا وہ چلی گئی اور عظیم اﷲ نے عوام میں مشہور کیا کہ لڑکا میرا ہے،بستی والوں نے اس کو بند کردیا،عورت کو نکال دیا،اب ان کے واسطے کیا حکم ہے؟

الجواب:

ان کےلئے سخت سزاکا حکم ہے مگریہاں کون سزادے سکتا ہے یہی سزا کافی ہے کہ برادری سے خارج رکھے جائیں۔رہا لڑکا،اگر مٹھو کے مرنے سے دوبرس بعد پیدا ہوا یا چار مہینے دس دن بعد عورت نے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن