30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٧٩:از محلہ مرداد مرسلہ حضرت مولانا سلیمان اشرف
صاحب(سابق پر وفیسر دینیات مسلم یونیورسٹی علی گڑھ)٢٦شوال
١٣١٨ھ
عالم اہلسنت فاضل بریلوی متع اﷲ المسلمین بطول
بقائکم،السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،زید نے اپنی بی بی کو طلاق بائن دی اور بعد ایك مہینہ کے مرگیا،اب اس کی
بی بی کتنی مدت بعد عقد ثانی کرے؟بینواتوجروا
الجواب:
یہ مطلقہ اگر حاملہ تھی تو عدت حمل ہے مطلقًا،اور اگر حمل نہ تھا تو طلاق مذکوراگر شوہر نے اپنی صحت میں دی یا برضائے زوجہ مرض الموت میں دی تو عدت تین حیض ہے،موت شوہر سے نہ بدلے گی،اور اگر طلاق بائن مرض الموت میں بے رضائے زن دی تو تین حیض،اورچار مہینے دس دن سے جو مدت دراز تر ہے وہ عدت ہے یعنی چار ماہ ودہ روز بعد موت گزرنے سے پہلے طلاق کے بعد تین حیض کامل ختم ہوجائیں تو بعد مرگ چار ماہ دس یوم انتظار کرے،اور اگر مرگ شوہر پر چار مہینے دس دن ہوگئے اور ہنوز بعد طلاق تین حیض کا مل نہ ہوئے توتین ٣ حیض کامل ہونے تك منتظر رہے،
|
فی ردالمحتار ابانھا فی مرضہ بغیر رضاھا بحیث صارفارا و مات فی عدتھا فعدتھا ابعد الاجلین،ولو ابانھا برضاھا بحیث لم یصرفارا،تعتد عدۃ الطلاق فقط،ولوطلقھا بائنا فی صحتہ ثم مات لاتنتقل عدتھا اتفاقااھ[1] ملخصًا واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
ردالمحتار میں ہے خاوند نے اپنی مرض الموت میں بیوی کی مرضی کے بغیر طلاق دے دی عورت کے وارث بننے سے فرار اختیار کرتے ہوئے پھر وہ خاوند مطلقہ بیوی کی عدت میں فوت ہوجائے توایسی صورت میں عورت کی عدت،موت یا طلاق کی عدت میں سے جو بھی طویل ہو وہی قرار پائے گی۔اور اگر مرض موت میں عورت کی رضامندی سے طلاق دی ہو کہ اس سے وہ عورت کے وارث ہونے سے فرار اختیار کرنے والا نہ ہوگا تو ایسی صورت میں عورت کی فقط طلاق والی عدت ہوگی،اور اگر خاوند نے اپنی صحت میں طلاق بائنہ دی ہو پھر بیوی کی عدت کے دوران خاوند فوت ہوجائے تو اس صورت میں بالاتفاق طلاق والی عدت ہوگی اور موت کی وجہ سے عدت تبدیل نہ ہوگی اھ ملخصًا،واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع