دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

منہ شامی١ [1]اھ)ملخصًا،واﷲتعالٰی اعلم۔

اگر مجبورًا نکلنا پڑے تو قریب ترین مکان میں منتقل ہوجائے اور طلاق کی عدت والی خاوند جس مکان میں چاہے وہاں منتقل ہوجائے(اور جب دوسرے مکان میں منتقل ہوتو پھروہی اصل مسکن کے حکم میں ہوگا لہذا عورت وہاں سے نہ نکلے الخ شامی) ملخصًا،وا ﷲتعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ٧٨:                       ٢٧رجب ١٣١٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین بیچ اس مسئلہ کے کہ زید نے اپنی زوجہ کو طلاق دی ایك جلسہ میں تین مرتبہ سامنے دو شخص نمازیوں کے،اور وہ عورت حاملہ بھی تھی،اب زید اپنے گھرسے اس کو نکال دے یا نہیں،یا اپنے گھر میں اس کو رکھے اور کھانے کو اس کو دے اور کب تك اس کو کھانے کو دے،اور زید نے تکرار زن وشوہر کے سبب سے طلاق دی تھی،اب دونوں رضا مند ہیں،اب زید چاہتا ہے کہ پھر گھر میں رکھے،اب سائل کا سوال علمائے دین سے یہ ہے کہ از روئے قرآن وحدیث کیا حکم ہے اور امام ابو حنیفہ رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ اور امام شافعی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ اور امام ابن حنبل رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ کے نزدیك شرع شریف سے کیا حکم ہے؟

الجواب:

تین طلاقیں ہوگئیں،چاروں اماموں کا یہی مذہب ہے،اب وہ بغیر حلالے اس سے نکاح نہیں کرسکتا،یہی حکم قرآن وحدیث کا ہے وہ عدت تك یعنی بچہ ہونے تك گھر میں رہے گی اور روٹی کپڑا زید کو دیناہوگا مگر بالکل غیر واجنبی عورت کی طرح رہے اس سے پردہ کرے،

قال اﷲتعالٰی

اَسْکِنُوۡہُنَّ مِنْ حَیۡثُ سَکَنۡتُمۡ مِّنۡ وُّجْدِکُمْ وَ لَا تُضَآرُّوۡہُنَّ لِتُضَیِّقُوۡا عَلَیۡہِنَّ ؕ وَ اِنۡ کُنَّ اُولٰتِ حَمْلٍ فَاَنۡفِقُوۡا عَلَیۡہِنَّ حَتّٰی یَضَعْنَ حَمْلَہُنَّۚ [2]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:عدت والی عورتوں کو وہاں رہائش دو جہاں تم خود رہائش رکھتے ہو اپنی حیثیت کے مطابق،اور ان کو تنگی دے کر ضرر مت پہنچاؤ،پھر اگر وہ حاملہ ہوں تو ان کو خر چہ دو تاوقتیکہ وہ بچے کو جنم دیں۔(ت)

صورت حمل میں یہی مذہب چاروں ائمہ کا ہے۔واﷲتعالٰی اعلم


 

 



[1] ردالمحتار فصل فی الحداد داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٦٢١،درمختار فصل فی الحداد مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٦٠

[2] القرآن الکریم ٦٥/٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن