دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 13 | فتاوی رضویہ جلد ۱۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۳

دے دئے شوہرنے طلاق دے دی،اب اس پر عدت پوری کرنا چاہئےیا نہیں ؟ بینواتوجروا

الجواب:

ضرور،اور اس کا دوبرس خواہ دس برس شوہر سے جدا رہنا مسقط عدت نہیں ہوسکتا،

لاطلاق قولہ تعالٰی وَالْمُطَلَّقٰتُ یَتَرَبَّصْنَ بِاَنۡفُسِہِنَّ ثَلٰثَۃَ قُرُوۡٓءٍؕ  [1]

واﷲ تعالٰی اعلم۔

کیونکہ اﷲ تعالٰی کا قول کہ"مطلقہ عورتیں اپنے آپ کو تین حیض مکمل ہونے تك روك رکھیں"مطلق ہے۔

واﷲ تعالٰی  اعلم(ت)

مسئلہ٧٥:١٥           جمادی الاولٰی ١٣٢٠ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید اپنے گھر بیمار ہے اور اس کی زوجہ اس حالتِ بیماری میں اس کے پاس ہے،زوجہ زید کی برضا مندی اپنے شوہر کے اپنے گھرگئی اسی کو دوسرے روز پھر بلایا تو وہ عورت بلحاظ اس کے کہ میرا زیور وغیرہ نہ چھین لیں اور مجھ کو برا نہ کہیں نہ گئی اس کی وجہ یہ تھی کہ زید درحالت اصلی کہا کرتا تھا کہ میں سفر کولے جاؤں گا اور اس کے یعنی زوجہ کے والدین اس وجہ سے باہر جانے کے مانع ہوتے تھے کہ اس عورت یعنی زوجہ زید کو حمل تھا بوجہ زید کی زوجہ کے تکلیف کی غرض سے،اب وہ زید بیمار بعد تین دن کے مرگیا اور زوجہ زید کی اپنے والدین کے یہاں ہے بس وہ عدت کہاں ختم کرے اور دیگر یہ کہ اپنے شوہر کے یہاں بغرض نقصان اپنے مال یا اپنی جان بچانے کی وجہ سے وہاں جانا ناپسند کرتی ہے کہ مجھ کومیرے زوجہ کے متعلقین مارنہ ڈالیں یامیرا اسباب چھین لیں،پس اس صورت میں کیا حکم ہے اور مہر زوجہ کا کس کے ذمہ باقی ہے،اوریہاں تك اس کے والدین کو اندیشہ ہے کہ ہم باہر چلے جائیں گے تو شاید آبرو بچے ورنہ ناممکن،اور زوجہ زید اب تك حالتِ حمل میں ہے یعنی حمل اس کو قریب چھ ماہ کا ہے،ان صورتوں میں کیا حکم ہے؟بینواتوجروا۔

الجواب:

زوجہ پر فرض ہے کہ اپنے شوہر کی خبر مرگ سنتے ہی فورًا اس کے گھر چلی جائے اور وضع حمل تك وہیں رہے اور غلط عذر درمیان میں نہ لائے،ایسا خیال بہت ناقابل قبول ہے کہ قتل کردی جائے گی،رہا مال اسے ساتھ نہ لے جائے،اپنے ساتھ اپنے اقارب سے کسی کو رکھے جس سے حفاظت متوقع ہو،ہاں اگر


 

 



[1] القرآن الکریم ٢/٢٢٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن